• صارفین کی تعداد :
  • 693
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

 عراق ميں دہشت گردانہ کاروائي کي مذمت

دفتر خارجہ کے ترجمان

دفتر خارجہ کے ترجمان:  عراق ميں دہشت گردانہ کاروائي کي مذمت

اسلامي جمہوريۂ ايران کي وزارت خارجہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد اور کرکوک ميں کل انجام پانے والي دہشت گردانہ کاروائيوں کي شديد مذمت کي -

ابنا: ايران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب رامين مہمان پرست نے آج کہا ہے کہ بغداد اور کرکوک ميں مسجدوں اور امام بارگاہوں کے سامنے کل ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں کي ، کہ جن ميں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے ، شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہيں - ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان دہشت گردانہ کاروائيوں ميں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردي کرتے ہوئے کہا کہ ان جارحانہ کاروائيوں کا مقصد فرقہ وارانہ اختلافات ميں شدت لانا اور سياسي اختلافات کو مذھبي جنگ ميں تبديل کرنا ہے ليکن حکومت اور عوام کي ہوشياري سے يہ سازشيں جو باہر سے ڈکٹيٹ کي جارہي ہيں ناکام ہوجائيں گي - واضح رہے کہ کل عراق کے شہروں بغداد اور کرکوک کے علاقوں القاہرہ ، البنوک ، الزعفرانيہ اور الفرات ميں مسجدوں اور امامبارگاہوں کے سامنے ہونے والي دہشت گردانہ کاروائيوں ميں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمي ہو گئے تھے -