• صارفین کی تعداد :
  • 851
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

پاکستان ميں سياسي جماعتوں ميں دوڑ شروع

پاکستان ميں سياسي جماعتوں ميں دوڑ شروع

پاکستان ميں سياسي جماعتوں کي جانب سے زيادہ سے زيادہ ووٹ حاصل کرنے کے ليے ميٹنگيں اور سياسي جلسے شروع ہو گئے ہيں-

ابنا: پاکستان ميں سياسي جماعتوں کي جانب سے زيادہ سے زيادہ ووٹ حاصل کرنے کيلئے کارنر ميٹنگوں اور جلسے کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اسي سلسلے ميں آج سوات ميں عمران خان اور لاھور ميں مولانا فضل الرحمان اپني سياسي قوت کا مظاہرہ کريں گے-  

مولانا فضل الرحمان نے آج مينار پاکستان پر جلسے ميں منشور پيش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر انتخابات کرانے ميں کوئي رکاوٹ نہيں-

جے يو آئي ف کے سربراہ نے ايم ايم اے بحال نہ ہونے پر بھي افسوس کا اظہار کيا -جبکہ پاکستان تحريک انصاف آج سوات ميں سياسي قوت کا مظاہرہ کريگي-

  پاکستان تحريک انصاف مينگورہ ميں پہلي بار عوام طاقت دکھائے گي- تحريک انصاف سوات کے صدر ڈاکٹر امجد کاکہنا ہے کہ جلسے ميں دو ڈہائي لاکھ افراد کي شرکت متوقع ہے-