• صارفین کی تعداد :
  • 1005
  • 1/22/2013
  • تاريخ :

  ملت ايران کي طاقت اور صلاحيت کي وجہ سے دشمن نقصان نہيں پہنچا سکتے

صدر احمدی نژاد

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ملت ايران کي طاقت اور صلاحيت کي وجہ سے دشمن اس ملت کو نقصان نہيں پہنچا سکتے-

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج ايران کے مغربي صوبے ہمدان ميں آبادکاري کے کئي منصوبوں کي افتتاحي تقريب ميں اپنے خطاب کے دوران ملت ايران کو بے حد طاقت و صلاحيت کا حامل قرار ديا اور کہا کہ ملت ايران کي طاقت و صلاحيت کي وجہ سے دشمن اس کو کوئي نقصان نہيں پہنچا سکتے-انہوں نے کہا کہ ملت ايران کي طاقت و صلاحيت اسلامي ايران کي ترقي و پيش رفت کا باعث بني ہے-صدر مملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ  ملت ايران اتني طاقتور اور با صلاحيت ہے کہ دشمن ميں اس کو نقصان پہنچانے کي سکت نہيں ہے اور اسلامي انقلاب کے خلاف ان کي سازشيں ہميشہ ناکام ہوئي ہيں- واضح رہے کہ صدر احمدي نژاد نے آج صوبۂ ہمدان کا دورہ کيا جس کے دوران انہوں نے سروسز اور آبادکاري کے کئي منصوبوں کا افتتاح کيا-