• صارفین کی تعداد :
  • 3783
  • 8/13/2012
  • تاريخ :

کيڑے مکوڑوں اور حشرات سے نجات

کیڑے مکوڑوں اور حشرات سے نجات

گھر ميں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فرام کرنا آ پ کي ذمہ داري ہے-

اس کے باوجود کہ اگر آپ نے ان کريہہ حشرات اور کيڑے مکوڑوں ميں سے بيشتر کا ہلاک کر ديا ہے يا مارا بھگايا ہے تو تب بھي يہ کسي نہ کسي طرح وقت ضائع کئے بغير دوبارہ آ دھمکتے ہيں جيسے بدلہ لينے آئے ہوں - لہٰذا جب وہ آپ کے گھر ميں پہلے ہي حملہ آور ہو چکے ہوں تو ان پر کنٹرول پانے کے اقدامات کرنے کي بجائے انسدادي علاج کے اقدامات اختيار کريں اور اپنے گھر ميں ان کا داخلہ ممنوع قرار دے ديں -

اپنے کچن 'الماريوں 'کپ بورڈز وغيرہ کے گوشوں اور کونے کھدروں کي اچھي طرح سے صفائي کر ليں - تا کہ تمام کاکرچز جلا وطن ہو جائيں - تمام ناليوں پر ٹائٹ قسم کے ڈھکنے لگے ہوئے ہوں تاکہ وہ اچھي طرح کور رہيں اور کاکروچز کو اندر آنے کا راستہ نہ مل سکے-کوئي بھي غذا کھلي نہ چھوڑيں - ہر رات کوڑے دان کو لازمي يا تو خالي کر ديں يا اسے اچھي طرح سے ڈھانپ ديں - مختصر يہ کہ بہت محتاط صفائي اشد ضروري اور لازمي ہے-

گھريلو مکھياں سڑنے کوڑا کرکٹ ميں انڈے ديتي ہيں اور اسي ميں جنم ليتي ہيں - لہٰذا اس بات کي يقين دہاني کر ليں کہ آپ کے محلے ميں کوئي کوڑے دان تو نہيں يا تو کہيں کوڑا کرکٹ تو نہيں پھينکا جا تا- ہر قسم کے مچھروں کو افزائش اور انڈے دينے کے ليے پاني کي ضرورت ہوتي ہے-

اگر آپ اس بات کي يقين دہاني کر ليں کہ آپ کے اطراف ميں يا کسي کولر 'خالي ڈبوں 'بوتلوں 'بالٹيوں يا کسي اور کيا نز ميں اگر پاني جمع ہا رہا ہے تو آپ مچھروں کي افزائش کے سلسلے کو روک تھام کر سکتے ہيں -

آپ کے گھر کي تمام کھڑکياں اور دروازوں ميں جالياں لگي ہوني چاہئيں -گھر کي فلائي پروفنگ ضروري ہے- گرميوں ميں خاص طور پر 2 بجے شام سے 8 بجے رات تک اپنے گھر کي کھڑکيوں اور دروازوں کر بند رکھيں تاکہ مچھر آپ کے گھر ميں نہ گھس سکيں -

ان آسان حفاظتي اقدامات پر عمل پيرا ہو کر آپ اپنے گھر کو کيڑے مکوڑوں اور حشرات سے موازنہ کے لحاظ سے پاک صاف رکھ سکتي ہيں اور ايک صاف ستھرا ماحول فراہم کر سکتي ہيں -

پٹس جراثيموں کے بارے ميں زيادہ پريشان ہونے کي ضرورت نہيں آخر کار وہ ہماري زندگي کا قدرتي حصہ ہيں - البتہ اخلاق يا مروت کا اظہار بھي ضروري نہيں 'خاص طور پر کچن ميں -

يہاں پر ہم ان پانچ احتياطي تدبيروں کا ذکر کر رہے ہيں جو کچن ميں صفائي اور خود کو محفوظ رکھنے کے ليے اختيار کرنا ضروري ہيں -

*تمام سطحوں اور فرشتوں کو اينٹي بيکٹريل کلينر سے باقاعدہ صاف کرتي رہا کريں -

*ہميشہ کچي اور پکي ہوئي غذاۆں کو پروڈکٹ کے ليبل کے مطابق عليحدہ عليحدہ اسٹور کريں -

*غذاۆں کو تيار کرنے اور کھانا پکانے سے قبل اور بعد اپنے ہاتھوں کو ہميشہ اينٹي بيکٹيريل ہينڈ واش سے دھو ليا کريں -

*اڑنے اور رينگنے والے کيڑے مکوڑوں کو ہميشہ با اعتماد آزمودہ انسکيٹي سائڈ سے کنٹرول کريں -

*ايسي فرسٹ ايڈ کٹ ہميشہ دسترس ميں رکھيں جس ميں اينٹي سٹپنک بھي ہو-

تحرير: کاظمہ بتول  

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

حجاب کي ضرورت و اہميت  

ميراث، ہبہ و وصيت اور خواتين    

اسلام ميں عورت اور مرد ميں مساوات ( حصّہ پنجم )

اسلام ميں عورت اور مرد ميں مساوات ( حصّہ چہارم )