• صارفین کی تعداد :
  • 1562
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

غدير و اور آيت تبليغ 1

من کنت مولاه فهذا علي مولاه

استاد شہيد مرتضي مطہري

ہر اسلامي مسئلے کے بارے ميں شہيد مطہري رحمۃ اللہ عليہ کي رائے "خالص محمدي اسلام" کي آئينہ دار ہے جو دليل محکم اور واضح اور روشن کرنے والي اور خوبصورت عبارات کے ذريعے قائم کي ہے- انھوں نے اپني کتاب "امامت و رہبري" ميں غدير کے بارے ميں مفصل مباحث پيش کئے ہيں- ہم عيد غدير کے بارے ميں اس عظيم اسلام شناس اور علوي تہذيب و معارف کي سرحدوں کے موقف کي بعض جھلکياں بيان کرتے ہيں:

غدير و اور آيت تبليغ

استاد شہيد مطہري، «امامت در قرآن‏» کے موضوع کے تحت شيعيان آل محمد (ص) کے ہاں استدلال کے طور پر پيش کي جانے والي آيات کريمہ کي طرف توجہ ديتنے ہيں اور «انما وليكم الله و رسوله والذين آمنوا الذين يقيمون الصلوة و يۆتون الزكوة و هم راكعون.‏» (1) کي طرف اشارہ کرتے ہوئے آيت تبليغ کي تفسير ميں رقمطراز ہيں:

جو آيتيں اس سلسلے ميں سورہ مائدہ کے ضمن ميں نازل ہوئي ہيں ان ميں ايک يہ آيت شريفہ ہے: "يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ (2) يہاں نب نہجہ بہت شديد ہے "تبليغ کرو، اگر تبليغ نہيں کروگے تو تم نے رسالت الہيہ کي تبليغ ہي نہيں کي ہے-

----------

مآخذ:

1- مائده/ 55 = تمہارا حاکم و سر پرست بس اللہ ہے اور اس کا پيغمبر اور وہ ايمان رکھنے والے جو نماز ادا کرتے ہيں اور خيرات ديتے ہيں اس حالت ميں کہ وہ رکوع ميں ہيں-

2- ( مائده/‏67 = اے پيغمبر ! جو اللہ کي طرف سے آپ پر اتارا گيا ہے، اسے پہنچا ديجئے اور اگر آپ نے ايسا نہ کيا تو اس کا کچھ پيغام پہنچايا ہي نہيں اور اللہ لوگوں سے آپ کي حفاظت کرے گا، بلاشبہ اللہ کافروں کو منزل تک نہيں پہنچايا کرتا-


متعلقہ تحريريں:

غدير مولي الموحدين عليہ السلام کي نظر ميں 2