• صارفین کی تعداد :
  • 1580
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

عيد غدير کيوں اور کب سے ـ 3

علی ولی الله

عيد غدير کيوں اور کب سے ـ 1

عيد غدير کيوں اور کب سے ـ 2

تحقيق: علامہ جعفر مرتضى العاملى

امام صادق عليہ السلام سے عمار بن ‏حريزعبدى کي روايت- (10)  امام صادق عليہ السلام سے ابوالحسن ليثى کي روايت (11) نيز امام صادق عليہ السلام سے زياد بن ‏محمد کي روايت (12) فياض بن محمد بن عمر طوسي نے سنہ 259 ہجري کو (جبکہ ان کي 90 برس ہوچکي تھي) کہا: ميں نے حضرت رضا عليہ السلام سے ملاقات کي جبکہ امام (ع) کي خدمت ميں آپ (ع) کے اصحاب خاص حاضر تھے اور امام عليہ السلام نے انہيں افطار کے لئے روکا ہوا تھا اور ان کے گھروں ميں طعام و لباس اور تحائف حتي کہ انگشترياں اور جوتے روانہ کرديئے تھے اور ان کي حالت اور اپنے اصحاب اور اہل خانہ کي حالت کو دگرگون کرديا اور اس دن ميں نے ديکھا کہ امام عليہ السلام نے ايسے وسائل اور ايسي اشياء کو استعمال کيا جن کي مثال ماضي ميں نہيں ملتي تھي اور آپ (ع) اس دن تسلسل کے ساتھ اس دن کے فضائل بيان فرمارہے تھے- (13)

كتاب "مختصر بصائرالدرجات" ميں محمدبن علاء ہمدانى واسطي اور يحيى بن جريح بغدادى کے حوالے سے منقول ہے:

ہم قم ميں امام حسن عسکري (ع) کے صحابي احمد بن اسحق (متوقي 260) سے ملاقات کي غرض سے قم چلے گئے- جب ان کے گھر پہنچے اور دق الباب کيا تو ايک چھوٹي سي عراقي بچي نے دروازہ کھولا- ہم نے احمد کا حال اس لڑکي سے پوچھا تو اس نے کہا: وہ اپني عيد ميں مصروف ہيں کيونکہ آج عيد ہے-

ہم نے کہا: سبحان اللہ! شيعيان آل محمد (ص) کي عيديں چار ہيں: عيد الضحي، عيدالفطر، عيد غدير اور جمعہ ... (14)

---------

مآخذ:

10ـ مصباح المتهجد، ص 680/ الغدير، ج 1، ص 286.

11ـ الغدير، ج 1، ص 287 به نقل از حميرى .

12ـ مصباح المتهجد، ص 679 .

13ـ الغدير، ج 1، ص 287/ مصباح المتهجد، ص 696 .

14ـ الغدير، ج 1، ص 287.