• صارفین کی تعداد :
  • 1551
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

عاشوراء کي عظمت کے اسباب (29)

محرم الحرام

غلام رضا گلي زوارہ

امام خميني (رحمۃ اللہ عليہ) نے اپنے جد امجد امام حسين عليہ السلام کي مانند کسي حال ميں بھي اپنے اصولي موقف سے پسپائي اختيار نہيں کي اور استکبار اور اہل شرک و نفاق کو للکارتے ہوئے فرمايا: "ہيہات کہ خميني ديوسيرتوں، مشرکوں اور حريم قرآن کريم اور عترت رسول خدا (ص) اور امت محمد (ص) اور پيروان ابراہيم حنيف (ع) کے کافروں کے سامنے خاموش رہے اور چين سے بيٹھے يا مسلمانوں کي ذلت و حقارت کا تماشا ديکھتا رہے- ميں اپنے بے قدر وقيمت جان و خون واجب حق اور مسلمانوں کے دفاع کي راہ ميں قربان کرنے کے لئے تيار کرچکا ہوں اور شہادت کے فوزِ عظيم کا انتظار کر رہا ہوں- طاقتيں، بڑي طاقتيں اور ان کي نوکر قوتيں جان ليں کہ اگر خميني بالکل تنہا رہ جائے تو بھي اپنے راستے پر ـ جو کفر و ظلم اور بت پرستي کے خلاف جدوجہد کا راستہ ہے ـ پر گامزن اور ثابت قدم رہوں گا اور اللہ تعالي کي مدد اور فضل سے عالم اسلام کے بسيجيوں کے ساتھ مل کر جہانخواروں، مستکبروں اور اپنا اختيار مستکبرين کو تفويض کرنے والوں کي آنکھوں سے نيند چھين لونگا جو اپنے ستم و ظلم پر اصرار کررہا ہوں"- (59)

ذيل کے نکات امام خميني (رحمۃاللہ عليہ) نے عاشورا کے کارنامے اور امام حسين عليہ السلام کے پرجوش خطبوں سے متأثر ہوکر بيان فرمائے ہيں: "ميں پوري دنيا کو فيصلہ کن انداز سے اعلان کرتا ہوں کہ اگر سامراجي جہانخوار ہمارے دين کے سامنے ڈٹنا چاہيں کہ ہم ان کي پوري دنيا کے مقابلے ميں کھڑے ہوجائيں گے اور ان سب کي مکمل نابودي تک چين سے نہيں بيٹھيں گے، يوں يا تو ہم سب آزاد ہوجائيں گے يا پھر عظيم تر آزادي ـ جو شہادت ہے ـ سے بہرہ مند ہونگے--- اور شرافت کي موت کا خيرمقدم کرتے ہيں تا ہم ہر حال ميں فتح اور کاميابي ہماري ہي ہے ---" (60)

آخري نکتہ يہ کہ ہميں کربلا کي حيات بخش يادوں کو باشکوہ انداز سے منانا چاہئے ي چاہئے جو انسانوں کي زندگي ميں عزت و شرافت کي روح پھونکتي ہيں اور عنساني دنيا کو کرامت و حريت اور فضيلت کا اعلي ترين درس ديتي ہيں اور ہميں ايسا ہرگز نہيں ہونے دينا چاہئے کہ کربلا کي ذمہ سوگواري کے مراسمات ذلت آميز صورت اپنائيں اور ہم سب کي کوشش يہ ہوني چاہئے کہ عاشورا کي عزاداريوں کے شکوہ و جلال ميں اضافہ ہو- 

........

مآخذ:

59- فرازهاي فروزان، از نگارنده، به نقل از صحيفه نور، ج 20، ص 228-

60- صحيفه نور، ج 20، ص 118-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

عاشوراء کي عظمت کے اسباب (25)