• صارفین کی تعداد :
  • 525
  • 4/21/2012
  • تاريخ :

دشمن کي دھمکياں عملي شکل اختيار نہيں کرسکتيں

ایران

اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کي مشترکہ کمانڈ نے سپاہ پاسداران کواسلامي انقلاب اور اسکے اعلي اھداف و مقاصد کے دفاع ميں ملت ايران کي طاقت اور توانائيوں کا مظہر قرار ديا ہے- مسلح افواج کي مشترکہ کمانڈ نے ايک بيان ميں آج سپاہ پاسداران کے يوم تاسيس کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ رہبرکبيرانقلاب اسلامي حضرت امام خميني نے اپني حکيمانہ تاريخي دور انديشي سےاسلامي انقلاب کي حفاظت اور پاسداري کے لئے مومن اور فداکار فورس سپاہ پاسداران کي تشکيل کا حکم ديا تھا-

ادھر سپاہ پاسداران کي بحريہ کے کمانڈر نے کہا ہےکہ سپاہ کي بحريہ ہرطرح کے خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے- بريگيڈير جنرل علي فدوي نے بحريہ کي ايک تقريب سے خطاب ميں کہا کہ دشمن کي دھمکياں کبھي بھي عملي شکل اختيار نہيں کرسکتيں کيونکہ دشمن ہميشہ سے ايران کي مسلح افواج سے خائف رہا ہے- انہوں نے کہا کہ دشمن کو ملت ايران کي پائداري اور استقامت جوکہ ايثار و جہاد و شہادت پر استوار ہے کي وجہ سے سنگين شکستيں ہوئي ہيں بنابريں وہ ان ہزيمتوں کا تدارک کرنے کے درپئے ہے-