• صارفین کی تعداد :
  • 2412
  • 3/3/2012
  • تاريخ :

ہماري زندگي پر قرآن کے اثرات

بسم الله الرحمن الرحیم

اللہ تعالي نے انسان کي رہنمائي کے ليۓ ايک لاکھ چوبيس ہزار پيغمبر مبعوث فرماۓ جنہوں نے انسان کو صحيح طريقے کے مطابق زندگي گزارنے کے طريقے بتاۓ اور انسان کو اس کے خالق حقيقي سے  متعارف کرايا - انبياء کي آمد کا سلسلہ ہمارے پيارے نبي حضرت محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم پر آ کر اختتام پذير ہوا  - آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم پر آسماني کتاب قرآن مجيد کو نازل کيا گيا - قرآن ايک الہامي کتاب ہے جس ميں انسان کے ليۓ زندگي گزارنے کے ليۓ بہترين رہنمائي پيش کي گئي ہے - يہ کتاب ہر لحاظ سے کامل ہے اور آج بھي دنيا ميں ہر روز سب سے زيادہ پڑھي جانے والي کتاب ہے -  اس کتاب ميں جو کچھ بھي لکھا ہے وہ ہردور کے انسان کے ليۓ ہے اور يہ کتاب اپنے ماننے والوں کو قيامت تک رہنمائي  فراہم کرتي رہے گي - اس مقدس کتاب پر يقين کامل رکھنا ہر مسلمان کے ايمان کا حصّہ ہے اور دنيا کے ہر گوشے ميں پاۓ جانے والے کروڑوں مسلمان اس مقدس کتاب کا دل و جان سے  احترام کرتے ہيں -

امير المومنين حضرت علي  عليہ السلام کے مطابق انسان کي تمام مشکلات کا حل اس مقدس کتاب يعني قرآن مجيد ميں ہے اور اس سے رہنمائي لے کر انسان اپني ہر مشکل کو آسان کر سکتا ہے -

اميرالمومنين حضرت علي عليہ السلام کا فرمان ہے کہ

 ''وَ دَوَائَ دَائِکُمْ وَ نَظمَ مَا بَينَکُمْ''

اور تمھارے درد کي دوا، تمھارے مشکلات کا حل اور تمھارے امور کے نظم و نسق کا ذريعہ قرآن ہے-

يہ مقدس کتاب انسان کو بيماري کي حالت ميں شفا بخشتي ہے-قرآن ايسي شفا بخش دوا ہے جو تمام امراض کا علاج ہے اور قرآن کے ذريعے تمام درد و الم دور ہو جاتے ہيں- ہميں چاہيئے کہ اس شفا بخش نسخہ کو پڑھيں، اس کا غور و خوض کے ساتھ مطالعہ کريں اور تمام فردي و اجتماعي مشکلات اوردردوں کے علاج کے طريقے سے آگاہ ہوں-

shianet.in

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان