• صارفین کی تعداد :
  • 3799
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

باپ سے نيكى كا صلہ

بسم الله الرحمن الرحیم

اس قسم كى گائے اس علاقے ميں ايك ہى تھي،بنى اسرائيل نے اسے بہت مہنگے داموں خريدا، كہتے ہيں اس گائے كا مالك ايك انتہائي نيك آدمى تھا جو اپنے باپ كا بہت احترام كرتا تھا_

ايك دن جب اس كا باپ سويا ہوا تھا اسے ايك نہايت نفع بخش معاملہ درپيش آيا،صندوق كى چابى اس كے باپ كے پاس تھى ليكن اس خيال سے كہ تكليف اور بے آرامى نہ ہو اس نے اسے بيدار نہ كيا لہذا اس معاملے سے صرف نظر كرليا_

بعض مفسرين كے نزديك بيچنے والا ايك جنس ستر ہزار ميں اس شرط پر بيچنے كو تيار تھا كہ قيمت فوراًادا كى جائے اور قيمت كى ادائيگى اس بات پر موقوف تھى كہ خريدنے كے لئے اپنے باپ كو بيدار كركے صندوقوں كو چابياں اس سے حاصل كرے،وہ ستر ہزار ميں خريدنے كو تيار تھا ليكن كہتا تھا كہ قيمت باپ كے بيدار ہونے پر ہى دوں گا،خلاصہ يہ كہ سودا نہ ہو سكا،خدا وند عالم نے اس نقصان اور كمى كو اس طرح پورا كيا كہ اس جوان كے لئے گائے كى فروخت كا يہ نفع بخش موقع فراہم كيا،بعض مفسرين يہ كہتے ہيں كہ باپ بيدار ہواتو اسے واقعہ سے آگاہى ہوئي،اس نيكى كى وجہ سے اس نے وہ گائے اپنے بيٹے كو بخش دى اس طرح اسے وہ بے پناہ نفع ميسر ہوا

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان