• صارفین کی تعداد :
  • 682
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

اسرائيل پہلے کي نسبت بہت کمزور

احمد وحیدی

اسلامي جموريہ ايران کے وزير دفاع نے تاکيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل پہلے کي نسبت بہت کمزور ہوگيا ہے اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ عالم عرب کي سب سے زيادہ محبوب اور پسنديدہ شخصيت ہے-

ابنا: عالم اسلام کے شہيدوں کے دوسرے عالمي سمينار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اسرائيلي فوج درمنادہ ، کمزور ، تھکي ہوئي اور شکست خوردہ فوج ہے اور وہ صہيوني جو مقبوضہ فلسطين ميں زندگي بسر کررہے ہيں انيھں معلوم نہيں وہ کتنے عرصہ تک فلسطين ميں رہ سکتے ہيں انھوں نے کہا کہ آج اسرائيل کا وجود حقيقي معني ميں خطرے ميں پڑگيا ہے- ايراني وزير دفاع نے حزب اللہ کے شہيد کمانڈروں کي ياد ميں منعقدہ سمينار سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان واحد عرب ملک ہےجس نے طاقت کے زور پر غاصب اسرائيليوں کو ملک سے باہر نکال ديا اور يہ اسلامي مقاومت اور حزب اللہ کي استقامت و پائداري اور لبناني عوام اور فوج کے تعاون سے ممکن ہوا-

انھوں نے کہا کہ آج حزب الہ کي دفاعي پوزيشن سے اسرائيل پر خوف و ہراس طاري ہے اور حزب اللہ کا نظريہ لبنان تک محدود نہيں بلکہ وہ ديگر مقبوضہ عرب زمين کو بھي آزاد کرانے کي فکر ميں ہے انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ عالم عرب کي سب سے پسنديدہ اور محبوب شخصيت ہيں- انھوں نے کہا کہ شيعہ اور سني ہونا مہم نہيں ہے اہم بات يہ ہے کہ ہم کس طرف ہيں اور کس کے حامي ہيں- انھوں نے کہا کہ 33 روزہ لبنان کي جنگ ميں اسرائيل کي تاريخي شکست اور اس کے بعد غزہ ميں 22 روزہ جنگ ميں اسرائيلي شکست سے صاف ظاہر ہوگيا ہے کہ اسرائيل بہت ہي کمزور اور شکست پذير ملک ہے اور اس کي طاقت پہلے جيسي نہيں ہے-