• صارفین کی تعداد :
  • 728
  • 2/25/2012
  • تاريخ :

رہبر معظم سے ايٹمي ادارے کے سربراہ اور اہلکاروں کي ملاقات

رہبر معظم سے ایٹمی ادارے کے سربراہ اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے بروز بدھ اسلامي جمہوريہ ايران کے ايٹمي ادارے کےسربراہ ، بعض اہلکاروں اور دانشوروں سے ملاقات ميں علم و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں جوان دانشوروں اور سائنسدانوں کي عظيم ترقيات اور کاميابيوں کے نتائج کوملک ميں قومي عزت و وقار، دباؤ کے مقابلے ميں ايک قوم کي طرف سے عالمي اورعلاقائي قوموں کے لئے بہترين نمونہ پيش کرنے اور سامراجي طاقتوں کے علمي انحصار کو توڑنے اور استقلال پيدا کرنے کا باعث قرارديتے ہوئے فرمايا

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج صبح (بروزبدھ) اسلامي جمہوريہ ايران کے ايٹمي ادارے کےسربراہ ، بعض اہلکاروں اور دانشوروں سے ملاقات ميں علم و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں جوان دانشوروں اور سائنسدانوں کي عظيم ترقيات اور کاميابيوں کے نتائج کوملک ميں قومي عزت و وقار، دباؤ کے مقابلے ميں ايک قوم کي طرف سے عالمي اورعلاقائي قوموں کے لئے بہترين نمونہ پيش کرنے اور سامراجي طاقتوں کے علمي انحصار کو توڑنے اور استقلال پيدا کرنے کا باعث قرارديتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم کبھي بھي ايٹمي ہتھياروں کي تلاش ميں نہيں رہي اور نہ وہ ايٹمي ہتھيارحاصل کرنے کي کوشش کرےگي کيونکہ ايٹمي ہتھيار طاقتور بننے اور قدرت ميں اضافہ کا باعث نہيں ہيں بلکہ ايک قوم اپنے عظيم انساني اور قدرتي وسائل، ظرفيتوں اور صلاحيتوں کے ذريعہ ايٹمي ہتھياروں کا سہارا لينے والي طاقتوں کے اقتدار کو ختم کرسکتي ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملک ميں تجربہ کار ، کارآمد، ذہين، خوش فکر اور ولولہ انگيز افرادي قوت کو اللہ تعالي کي ايک عظيم نعمت قرارديتے ہوئے فرمايا: اگر چہ ايٹمي ٹيکنالوجي کے ميدان ميں جوان دانشوروں اور سائنسدانوں کي ترقيات کے مختلف پہلو ہيں ليکن اس کا ايک اہم پہلو يہ ہے کہ اس سے ايراني قوم کے اندر قومي عزت و وقار کا احساس پيدا ہوگيا ہے-

رہبر معظم انقلاب نے ملک ميں عزت نفس کا جذبہ پيدا کرنے کو انقلاب اسلامي کا مرہون منت قرارديتے ہوئے فرمايا: دشمن نے اس بات کے بارے ميں وسيع تبليغات اورپروپيگنڈہ کيا کہ "ايراني جوان اور ايراني قوم کچھ نہيں کرسکتے"  ، ليکن ہر عظيم علمي پيشرفت اور علمي محصول اس بات کي بشارت ديتي ہے کہ ايراني قوم پيشرفت اور ترقي کي عظيم منزليں طے کرسکتي ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايٹمي اور سائنسي ميدان ميں ترقي کو مستقبل ميں قومي اور ملکي مفادات سے متعلق قرارديتے ہوئے فرمايا: کچھ ممالک نے ناحق علمي انحصار کو اپنے اختيارميں  رکھ کردنيا پر تسلط قائم کيا ہوا ہے اور وہ اپنے آپ کو عالمي برادري سے تعبير کرتے ہيں وہ ديگر اقوام کے ذريعہ اس علمي انحصار کے ختم ہو جانے سے سخت خوف و ہراس ميں مبتلا ہيں اور ايراني قوم کے خلاف ان کے بے بنياد پروپيگنڈہ  اوروسيع تبليغات کي اصل وجہ بھي يہي ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے سامراجي طاقتوں کي طرف سےمنہ زوري اور تسلط پسندي کے لئے علم سے استفادہ کو بشريت اور انسانيت کے خلاف سنگين جرم قرارديتے ہوئے فرمايا: اگر قوميں مستقل طور پر سائنس ، و ٹيکنالوجي، ايٹمي اور فضائي اور علمي و صنعتي شعبوں ميں پيشرفت حاصل کرليں تو پھر عالمي منہ زور طاقتوں کے تسلط کي کوئي گنجائش باقي نہيں رہےگي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے تسلط پسند طاقتوں کي طرف سے قائم علمي انحصار کو ايران کے توسط  سے توڑنے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: دشمنوں کے پروپيگنڈے پر توجہ کئے بغير علم و سائنس و ٹيکنالوجي کے مختلف شعبوں ميں قدرت اور سنجيدگي کے ساتھ پيشرفت اور ترقي کا سلسلہ جاري رکھنا چاہيے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے تسلط پسند طاقتوں کے پروپيگنڈے کو ايراني قوم کي علمي پيشرفت روکنے کے لئے قرارديتے ہوئے فرمايا: اس ميں کوئي شک و شبہ نہيں ہے کہ ہمارے مخالف ممالک  ميں ہمارے خلاف منصوبہ بنانے اورفيصلہ کرنے والے اداروں کو يہ اچھي طرح معلوم ہے کہ ايران ايٹمي ہتھياروں کي تلاش ميں نہيں ہے کيونکہ اسلامي جمہوريہ ايران، فکري، نظري اور فقہي لحاظ سے ايٹمي ہتھياروں کے رکھنے کو بہت بڑا گناہ سمجھتا ہےاور اس بات پر اعتقاد ہے کہ اس قسم کے ہتھياروں کي نگہداري بيہودہ، نقصان دہ اور خطرناک ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: اسلامي جمہوريہ ايران دنيا پر يہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ ايٹمي ہتھياروں کا رکھنا طاقتور ہونے کي علامت نہيں ہے بلکہ ايٹمي ہتھياروں سے وابستہ اقتدار کو شکست سے دوچار کيا جاسکتا ہے اور ايراني قوم اس کام کو انجام دے گي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دشمن کي طرف سے  دباؤ، دھمکيوں،پابنديوں اور قتل جيسي کارروائيوں کو بے نتيجہ قرارديتے ہوئے فرمايا: ايراني قوم علمي پيشرفت کي شاہراہ پر گامزن رہےگي اور دباؤ ، دھمکياں اور ايراني دانشوروں کا قتل ايک لحاظ سے تسلط پسند طاقتوں اور ايراني قوم کے دشمنوں کي کمزوري اور ناتواني کا مظہر ہيں جبکہ ايراني قوم کے استحکام اور طاقت و قدرت کا آئينہ دار ہيں کيونکہ ايراني قوم دشمن کے غيظ و غضب سے متوجہ ہوجاتي ہے کہ اس نے صحيح راہ اور صحيح مقصد کا انتحاب کيا ہے اور اس پر وہ گامزن رہےگي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايٹمي معاملے کو بھي دشمن کا ايک بہانہ قرارديتے ہوئے فرمايا: انقلاب اسلامي کي کاميابي کے آغاز سے ہي ايران کے خلاف پابندياں جاري ہيں جبکہ ايران کا ايٹمي پروگرام حاليہ برسوں سے متعلق ہے لہذا ان کي اصل مشکل ايران کا ايٹمي پروگرام نہيں بلکہ وہ قوم ہے جس نے مستقل رہنے اور ظلم و ظالم کے سامنے تسليم نہ ہونےکا فيصلہ کيا ہے اور اس نے يہ پيغام تمام اقوام کوبھي ديا ہے کہ اس نے يہ کام انجام ديا ہے اور اس کام کو مزيد انجام دےگي-

رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: جب کوئي قوم اللہ تعالي کي نصرت و مدد پر توکل اور اپني اندروني طاقت پر اعتماد کرتے ہوئے کھڑا ہونے کا فيصلہ کرتي ہے تو اس کي پيشرفت کو دنيا کي کوئي طاقت روک نہيں سکتي-

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملک کے ايٹمي سائنسدانوں کو علمي ترقيات کے سلسلے ميں اپني ہمت اور اپناحوصلہ بلند رکھنے کي سفارش کرتے ہوئے فرمايا: ايٹمي ٹيکنالوجي کا معاملہ ملک کے قومي اور مختلف شعبوں ميں استفادہ کرنے کا معاملہ نہيں ہے بلکہ يہ حرکت جوانوں ، دانشوروں اور قوم کوپختہ عزم و ارادہ عطا کرتي ہےکيونکہ قوم ميں استقامت و پائداري اور جذبہ و ولولہ کو قائم رکھنا بہت ہي اہم ہے-

اس ملاقات کے آغاز ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے ايٹمي ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عباسي نے ايٹمي ٹيکنالوجي کے جديد تجربات اور اس علم و دانش کو مقامي سطح پرانجام دينے کي کوششوں  اور مختلف طبي، صنعتي اور زراعتي شعبوں ميں اس سے استفادہ کے بارے ميں رپورٹ پيش کي-