• صارفین کی تعداد :
  • 1316
  • 1/11/2012
  • تاريخ :

ايران کے  سفر  کے ليۓ  کچھ سفري معلومات

ایران

ايران  ميں سفر  کرنے کے ليۓ  ہوائي جہاز ، ريلوے اور بسوں کي سہوليات موجود ہيں مگر  ان کے بارے ميں  غير ملکي سياحوں اور زائرين کو کم معلومات  ہونے کي وجہ سے انہيں بےحد زيادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے -  ہم اپني اس تحرير ميں نقل و حمل کے مختلف وسيلوں پر  روشني ڈاليں گے  اور اس کے علاوہ سفر کے دوران  فارسي زبان کے ضروري جملوں کو بھي قارئين تک پہنچانے کي کوشش کريں گے -

 ہوائي سفر

 اسلامي جمہوريہ ايران ميں ہوائي سفر کا ايک بہت ہي اچھا نظام ہے مگر بروقت بکنگ نہ ہونے کي وجہ سے غيرملکي مسافروں کو پريشاني کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے -  اس پريشاني سے بچنے کے ليۓ ضروري ہے کہ جلد از جلد اپنے پروگرام کو حتمي شکل ديں اور جن جگہوں اور شہروں کا آپ نے دورہ کرنا ہے وہاں کے ليۓ بروقت اپنے ٹکٹ بک کروائيں - تہران سے مشہد ، تہران سے اھواز ، تہران سے اصفہان ، تہران سے شيراز وغيرہ کے ٹکٹ تقريبا ايک مہينہ پہلے ہي بک ہو جاتے ہيں اس ليے اگر آپ  کو اس روٹ پر ہوائي سفر کرنا ہے تو اپنے ٹکٹ بروقت بک کروائيں -

ايران کي سرکاري ہوائي ايئرلائن کا نام " ايران ايئرلائن  " ہے - يہ دنيا کي معروف اور قابل اعتماد ہوائي کمپني ہے -  يہ  کمپني مسافروں کو اندرون ملک اور بيرون ملک  ہوائي سفر کي سہوليات پہنچاتي ہے  -   ايران ايئر لائن  سياحتي ويزے ، فائيو سٹار ہوٹل ، سفري رہنما   ، سفري معلومات   اور ٹرانسپورٹ بھي فراہم کرتي ہے -  يہ سفري سہوليات مسافروں کو گروپوں  کي شکل ميں يا انفرادي طورپر حاصل ہو سکتي ہيں - مسافروں کو چاہيۓ کہ کمپني کو اپني پسند سے آگاہ کريں تاکہ وہ بروقت آپ کے ليۓ ہر طرح کا سفري انتظام کر سکے - ايران ايک وسيع ملک ہے اس ليۓ اگر  سياحت يا زيارت کے ليۓ آنے والے  خواتين و حضرات کے پاس وقت کم ہے تو انہيں ہوائي جہاز کا سفر ہي کرنا چاہيۓ - اگر پھر بھي آپ ہوائي جہاز کا سفر نہ کرنا چاہيں تو ہمارا مشورہ ہے کہ آپ تہران اور اصفہان کے درميان ہوائي سفر ضرور کريں -  درمياني بلندي پر پرواز کے  دوران آپ کو ايران کي سرزمين کے خوبصورت مناظر ديکھنے کو مليں گے -

ايران ايئر کے علاوہ دوسري چھوٹي کمپنياں بھي ہيں جن کے جہاز اندرون ملک سفر کے ليۓ دستياب ہوتے ہيں - ان کمپنيوں ميں ماھان ، آسمان  اور  کيش ايئر  شامل ہيں جس کے پاس قدرے چھوٹے جہاز ہوتے ہيں -

 

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيکشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کا شہر " تبريز " ( حصّہ دوّم )