• صارفین کی تعداد :
  • 782
  • 12/19/2011
  • تاريخ :

پاک ايران سرحد تين ماہ بعد کھل گئي

پاک ایران سرحد تین ماہ بعد کھل گئی

پاک ايران سرحد تين ماہ بعد کھل گئي،ايران کي جانب سے تفتان بارڈر کو سانحہ مستونگ کے بعد احتجاجاً بند کر ديا گيا تھا.

ابنا: ايران کي جانب سے سانحہء مستونگ کے بعد احتجاجا بند کي گئي ايران اور پاکستان کي سرحد تين ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کھل گئي ہے-پاکستان سے ايران جانے والے اس اہم زميني راستے کو تين ماہ قبل زيارت معصومين عليہم السلام کے لئے جانے والے زائرين امام رضا عليہ السلام کے قافلے پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے حملہ کيااور بس سے اتار کر تيس سے زائد زائرين کو شہيد کرنے کے سنگين واقعہ کے ايراني حکام نے احتجاجاً بند کر ديا تھا - گذشتہ دنوں ايراناور پاکستان کے سرحدي حکام کے درميان تفتان سرحدپر ايک اجلاس منعقد ہوا جس بعد ايران نے پاکستان کے ساتھ سرحد کو تجارت اور آمد و رفت کے ليے دوبارہ کھول ديا- اسسٹنٹ کمشنر تفتان خالق داد بڑيچ نے بي بي سي کو بتايا کہ سرحد بند ہونے کے بعد ڈپٹي کمشنرچاغي نے کئي بار ايراني سرحدي حکام کو خطوط لکھے تھے جن ميں سرحد کھولنے کي استدعا کي گئي تھي ْيہ بات ياد رہے کہ پاکستان سے ہر سال ايران زيارتي قافلوں ميں دس لاکھ سے زائد شيعہ زميني راستوں سے جاتے ہيں جبکہ ايران جانے والے زائرين براستہ کوئٹہ،تفتان اور زاہدان جاتے ہيں،ا يک رپورٹ کے مطابق تين لاکھ زائرين بذريعہ ہوائي جہاز سفر کرتے ہيں -

سرحد کي مسلسل بندش کي وجہ سے تفتان اور ايران سے بلوچستان کے ديگر سرحدي علاقوں ميں رہنے والوں کو بھي شديد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کيونکہ ان سرحدي علاقوں ميں زيادہ تر اشيا ضرورت ايران سے انتہائي سستي قيمت پر پاکستان آتي ہيں- ايران اور پاکستان کے درميان تفتان سرحد پر روزانہ پانچ ہزار مزدور تجارتي سامان سرحد کے ايک پار سے دوسرے پار لے جاتے ہيں ليکن گزشتہ تين ماہ سے سرحد بند ہونے کے باعث ان مزدوروں کو بے روزگاري کا سامنا تھا-سرحد پر کام کرنے والے مزدوروں کے مطابق اگرچہ ايران کي جانب سے سرحد کھول دي گئي ہے ليکن باقاعدہ تجارت ابھي تک شروع نہيں ہوئي- انہوں نے سرحد کھولنے کے فيصلے کا خيرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ايک بار پھرسرحد پرتجارتي سرگرمياں شروع ہونے سے مزدوروں کو روزگار کے مواقع مليں گے-