• صارفین کی تعداد :
  • 798
  • 11/19/2011
  • تاريخ :

علي اکبر ولايتي:اسلامي بيداري عالمي کونسل کا پہلا اجلاس

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

اسلامي بيداري عالمي کونسل کے سيکريٹري جنرل ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے تيزي سے بڑھتي ہوئي اسلامي بيداري کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حقيقت کے پيش نظر عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں کي ذمہ مزيد سنگين ہوجاتي ہے-

ابنا: علي اکبر ولايتي نے تہران ميں اسلامي بيداري عالمي کونسل کے پہلے اجلاس ميں کہا کہ مشترکات پر توجہ اور تفرقے اور اختلافات سے پرہيز کرنا ايسا اہم مسئلہ ہے جس پر عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں کو غور کرنا کرنا چاہيے- ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے اس کے سيکرٹريٹ کي سرگرميوں کے بارے ميں رپورٹ پيش کرتے ہوئے کہا کہ يہ سيکرٹريٹ عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں سے صلاح و مشورہ کرتا رہے گا-