• صارفین کی تعداد :
  • 746
  • 9/17/2011
  • تاريخ :

ڈکٹيٹروں کي سرنگوني اسلامي بيداري کا مبارک نتيجہ ہے

آیت اللہ سید احمد خاتمی
تہران کي مرکزي نماز جمعہ آيت اللہ سيد احمد خاتمي کي امامت ميں ادا کي گئي-

ابنا: خطيب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازيوں سے خطاب ميں علاقے ميں اسلامي بيداري کو مقدس اور ڈکٹيٹروں کي سرنگوني کا سبب قرارديا اور کہا کہ اسلامي بيداري سے سامراج مخالف جذبات ميں شدت آئي ہے -

آيت اللہ احمد خاتمي نے کہا کہ علاقے ميں ڈکٹيٹروں کي سرنگوني اسلامي بيداري کا مبارک نتيجہ ہے اور اس سے علاقے ميں امريکہ کے خلاف جذبات ميں اضافہ ہوا ہے-  خطيب جمعہ تہران نے قاہرہ ميں مصري مسلمان جوانوں کے ہاتھوں صيہوني سفارتخانے کي تسخير کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصر سے صہيوني سفير اور اس کے ساتھيوں کا فرار اسي طرح اردن سے صہيوني سفير کا بھيس بدل کر فرار ہونا صہيوني رياست کے لئے رسوائي اور ننگ و عار کا سبب بنا ہے- انہوں نے ملت مصر و اردن کے ان اقدامات کو دنيا کے آزاد ضمير انسانوں کے لئے پيغام قرارديا تاکہ وہ بھي امريکي سامراج اور اس کے بغل بچے صہيوني رياست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں- آيت اللہ خاتمي نے کہا کہ انقلابيوں نے اپني تحريک کو اسلامي اور اسلامي جمہوريت کے لئے قرار ديکر امريکہ کو لرزہ براندام کرديا ہے- خطيب جمعہ تہران نے اميد ظاہر کي کہ اسلامي بيداري ڈکٹيٹروں کي مکمل نابودي خاص طور سے علاقے کے ڈکٹيٹروں کي نابودي تک جاري رہے گي-