• صارفین کی تعداد :
  • 733
  • 8/27/2011
  • تاريخ :

يوم قدس عالمي مسئلہ ہے

آیت اللہ سید احمد خاتمی
تہران کي مرکزي نماز جمعہ آيت اللہ سيد احمد خاتمي کي امامت ميں ادا کي گئي-

ابنا: خطيب جمعہ تہران نے لاکھوں روزہ دار نمازيوں اور يوم قدس کے عظيم جلوسوں ميں شرکت کرنے والوں سے خطاب ميں کہا کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي سے صہيوني رياست کے لئے الٹي گنتي اور اس کي ذلت کا آغاز ہوگيا تھا-

 آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے کہا کہ

اسلامي انقلاب کي کاميابي سے قبل صہيوني رياست علاقے ميں يکہ تازي کرتي تھي ليکن اسلامي انقلاب کي کاميابي سے مقبوضہ فلسطين ميں تحريک انتفاضہ نے صہيوني رياست کي چوليں ہلاديں اور صہيوني رياست کو ايسا بوکھلاہٹ ميں مبتلا کيا کہ وہ نيل سے فرات تک کي بات کرنا ہي بھول گئي-

خطيب جمعہ تہران نے کہا کہ حضرت امام خميني رح کي جانب سے جمعۃ الوداع کو يوم قدس قراردئے جانے سے مسئلہ فلسطين عالم اسلام کا بنيادي مسئلہ قرار پايا جبکہ اس سے پہلے مسئلہ فلسطين کو صرف عرب قوم کا مسئلہ قرارديا جاتاتھا- خطيب جعمہ تہران نے اسلامي بيداري کو تاريخ کا اہم موڑ قرارديتےہوے کہا کہ کسي ملک کے صدر کا شرمناک طرح سے بھاگ جانا تاريخ کا تعجب خيز واقعہ ہے- آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے چاليس سال حکومت کرنے کے بعد ڈکٹيٹر قذافي کے ننگ و ‏عار سے بھرے آخري ايام کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قذافي اپنے عوام کے ساتھ ظلم و آمريت سے پيش آتا تھا ليکن مغربي ملکوں کے سامنے ذليل و خوار تھا- انہوں نے سوماليہ کے قحط زدہ عوام کے لئے ملت ايران کي امداد کو سراہا اور اميد ظاہر کي کہ يہ امداد جاري رہے گي