• صارفین کی تعداد :
  • 6112
  • 8/18/2011
  • تاريخ :

زرشک پلاؤ

زرشک پلاؤ

اجزاء :

 

تيل 100 گرام
پياز  ايک عدد
باريک کٹي ہوئي گاجريں دو عدد
دارچيني آدھا چائے کا چمچ
پھينٹا ہوا دہي دو کھانے کے چمچ
پسا ہوا لہسن ادرک  آدھا چائے کا چمچ
چيني ايک چائے کا چمچ يا حسبِ ذائقہ
چھوٹي کشمش ايک چوتھائي چمچ
بھنے ہوئے جاجو چھ سے آٹھ عدد
نمک حسبِ ذائقہ
پسي ہوئي کالي مرچ  ايک چھوتھائي چائے کا چمچ
مرغي کي بوٹياں 500 گرام
باسمتي چاول 500 گرام
کيوڑا چند قطرے
پسي ہوئي الائچي ايک چوتھائي چائے کا چمچ
پودينہ چند پتے

 

ترکيب :

چاول صاف کر کے آدھے گھنٹے کے لئے بھگو ديں- فرائي پين ميں ايک کھانے کا چمچ تيل گرم کريں - پہلے کاجو فرائي کريں اس کے بعد کشمش ڈال کر چند سيکنڈ کے بعد نکال ليں اب اسي تيل ميں گاجريں تليں جب اچھي طرح فرائي ہو جائيں تو کھلي ڈش ميں نکال ليں - ايک ديگچي ميں باقي تيل گرم کريں پياز باريک کاٹ کر ڈاليں اور سنہري ہونے پر لہسن ادرک اور مرغي ڈال کر بھونيں، ساتھ ميں دہي دارچيني اور کالي مرچ ملائيں دھيمي آنچ پر مرغي گلائيں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا سا پاني شامل کر ليں مرغي گل جانے کے بعد بھنا ہوا ميدہ اور گاجريں ڈال کر اچھي طرح مکس کريں اور اتار ليں-

ايک ديگچي ميں پاني گرم کريں اور چاول ڈال کر پکائيں، جب ايک کني رہ جائے تو آدھي مقدار نتھار کر اتار ليں باقي بچے ہوئے چاولوں ميں فوڈ کلر شامل کريں اور چھان کر الگ ہي رکھيں، اب تہہ لگانے کے لئے ايک بڑي ديگچي ليں پہلے سادے چاول ڈاليں اس پر مرغي کي تہہ لگائيں اور پھر پيلے چاولوں تہہ لگائيں يہي طريقہ دوسري بار دہرائيں اوپري تہہ پر کيوڑا پودينہ اور الائچي شامل کر کے دم پر رکھيں -

حسبِ پسند دہي اور سلاد کے ساتھ پيش کريں-


متعلقہ تحريريں:

ليمن يوگرٹ کپ

ٹوکيو کي گارلک اسٹيک

تندوري چکن

روٹي کباب

لائم ڈريسنگ سلاد