• صارفین کی تعداد :
  • 809
  • 8/10/2011
  • تاريخ :

 ايراني کسٹم کےسربراہ، غير پٹروليم برآمدات ميں اضافہ

ایران
اسلامي جمہوريہ ايران کے کسٹم کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ايران کي غير پٹروليم اشيا کي برآمدات ميں گزشتہ سال کي نسبت بياليس فيصد اضافہ ہوا ہے-

ابنا: ايراني کسٹم کے شعبہ تعلقات عامہ کي ر پو ر ٹ کے مطابق ايراني کسٹم کے سربراہ عباس معمار نژاد نے کہا ہے کہ پابنديوں کے باوجود گزشتہ چار ماہ کے دوران غنی پٹروليم مصنوعات کي برآمدات تيرہ ارب تينتيس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئي ہيں جو گزشتہ سال کے اسي عرصے کے دوران کي گئي برآمدات سے بياليس فيصد زيادہ ہيں- ان ميں سے ايک ارب ساڑھے اسي کروڑ ڈالر کي اشيا صرف چين کو برآمد کي گئيں جو ايران کي کل غير پٹروليم برآمدات کا 66-17 فيصد ہے- اس کے بعد متحدہ عرب امارات عراق ہندوستان اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے-