• صارفین کی تعداد :
  • 2594
  • 8/8/2011
  • تاريخ :

قرآن مجيد اور حضرت علي عليہ السلام کي خدمات    ( حصّہ دوّم )

حضرت علی علیہ السلام

مصحف علي عليہ السلام کے خصوصيات:

الف) يہ مصحف آيات کي تاريخ نزول کے اعتبار سے لکھا گيا تھا-

ب) اس ميں آيات منسوخہ کو آيا ت ناسخہ سے پہلے رکھا گيا تھا-

ج) بعض آيات کي تاويل و تفصيلات اس ميں بيان کي گئي ہيں-

د) بعض آيات کي وہ تفسير اس ميں موجود تھيں جو خداوندعالم کي طرف سے نازل ہوئي تھيں-

ہ) آيات محکم و متشابہ کو اچھي طرح واضح کيا گيا تھا-

و) موجودہ قرآن سے ايک بھي حرف کم نہيں تھا اور ايک حرف بھي زيادہ نہيں تھا-

ز) تفسير ميں حق و باطل کے پيروان کے نام اس ميں ذ کر ہوئے تھے-

ح) يہ مصحف پيامبر اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے املاء اور حضرت علي عليہ السلام کے ہاتھ سے لکھا گيا تھا-

ط) تفسير ميں ان مہاجرين و انصار کي نصيحتيں اورعيوب اس ميں بيان کئے گئے تھے جن کا کردار اسلام پر منطبق نہيں تھا-

مصحف علي عليہ السلام ميں مذ کورہ موارد علاوہ کسي اور چيز ميں موجودہ قرآن سے فرق نہيں تھا-

مصحف علي عليہ السلام کہاں ہے؟

بعض روايات ميں اس بات کي تصريح ہوئي ہے کہ مصحف علي عليہ السلام حضرت امام منتظر عليہ السلام کے پاس موجود ہے اور امام عليہ السلام ظہور کے وقت اس قرآن کو ظاہر کريں گے-  ہوسکتا ہے يہ وہي مصحف ہو جس کے بارے ميں روايات بيان کرتي ہيں کہ امام منتظر عليہ السلام کے مصحف کي ترتيب موجودہ قرآن کي ترتيب سے الگ ہے اور امام عليہ السلام لوگوں کواس کي تعليم ديں گے-

 


متعلقہ تحريريں:

امام عصر كي معرفت قرآن مجيد كي روشني ميں (حصّہ دوّم)

امام عصر كي معرفت قرآن مجيد كي روشني ميں

قرآن اور حضرت امام زمانہ (عج) عليہ السلام

حضرت علي (ع) تفسير بالرائے سے پرہيز کے سلسلہ فرماتے ہيں

قرآن کے بارے ميں حضرت علي (ع) کي وصيت تفسير بالرائے