• صارفین کی تعداد :
  • 2537
  • 8/6/2011
  • تاريخ :

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ دوّم )

شادی بیاه

خوش بختي عبارت ہے آرام و سکون، سعادت اور امن کے احساس سے- بڑے بڑے فنکشن اور اسراف و فضول خر چي کسي کو خوش بخت نہيں بناتي-

اسي طرح مہر کي بڑي بڑي رقميں اور جہيز کي بھرماربھي انساني سعادت و خوش بختي ميں کسي بھي قسم کا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے- يہ صرف شريعت کي ہي پابندي ہے کہ جو انسان کو خوش بختي اور سعادت سے ہمکنار کرتي ہے -

ايک دوسرے کو جنتي بنائيے

شادي اور شريکہ حيات کا انتخاب کبھي انساني قسمت ميں بہت موثر ہوتا ہے- بہت سي ايسي بيوياں ہيں جو اپنے شوہروں کو اور بہت سے مرد اپني بيويوں کو جنتي بناتے ہيں- اس کے برعکس بھي ہوتا ہے- اگر مياں بيوي گھر کے اس مرکز کي قدر کريں اور اس کي اہميت کے قائل ہوں تو ان کي زندگي پر امن اور پر سکون زندگي ہو جائے گي اور اچھي شادي کے سائے ميں انساني کمال کا حصول مياں بيوي کے لئے ممکن ہو جائے گا-

کبھي ايسا بھي ہوتا ہے کہ مرد زندگي ميں ايسے دوراہے پر پہنچتا ہے کہ جس ميں ايک راہ کا انتخاب اس کے لئے ضروري ہوتا ہے- يا دنيا يا صحيح راہ اور امانت داري و صداقت ميں سے کسي ايک کو منتخب کرے- يہاں اس کي بيوي اہم کردار ادا کرتي ہے کہ اسے پہلے يا دوسرے راستے کي طرف کھينچ کر لے جائے- صورتحال اس کے برعکس بھي ہوتي ہے کہ شوہر حضرات بھي اپني شريکہ حيات کے لئے موثر ثابت ہو سکتے ہيں- آپ سعي کيجئے کہ آپ دونوں اچھي راہ کے انتخاب ميں ايک دوسري کي مدد کريں-

آپ کوشش کريں کہ دين داري، خدا اور اسلام کي راہ ميں قدم اٹھانے ، راہِ حقيقت، امانت اور صداقت ميں اپنا سفر جاري رکھنے کے لئے ايک دوسرے کي مدد کريں اور انحراف اور لغزش سے ايک دوسرے کي حفاظت کريں-

اسلامي انقلاب کي کاميابي سے قبل اور اس کے بعد ابتدائي سخت سالوں اور جنگ کے مشکل زمانے ميں بہت سي خواتين نے اپنے صبر اور تعاون سے اپنے شوہروں کو جنتي بنايا- مرد مختلف قسم کے محاذوں پر گئے اور انہوں نے گونا گوں قسم کي مشکلات اور خطرات کو مول ليا، يہ خواتين گھروں ميں تنہا رہ گئيں اور انہوں نے تن تنہا مشکلات کا مقابلہ کيا ليکن زبان پر کسي بھي قسم کا شکوہ نہيں لائيں اور يوں انہوں نے اپنے شوہروں کو بہشت بريں کا مسافر بنايا- جب کہ وہ ايسا بھي کر سکتي تھيں کہ ان کے شوہر ميدان جنگ جانے اور جنگ کرنے سے پشيمان ہو جاتے مگر انہوں نے ايسا نہيں کيا اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہيں چھوڑا- بہت سے ايسے شوہر تھے کہ جنہوں نے اپني بيويوں کو جنت کا راہي بنايا- ان کي ہدايت، تعاون، دستگيري اور مدد سے يہ خواتين اس قابل ہوئيں کہ خدا کي راہ ميں حرکت کر سکيں-

صورتحال اس کے برعکس بھي ہے- بہت سي خواتين اور مرد ايسے تھے کہ جنہوں نے ايک دوسرے کو جہنمي بنايا- آپ کو چاہيے کہ ايک دوسرے کي مدد کريں اور ايک دوسرے کو جنتي اور سعادت مند بنائيں- آپ کو کوشش ہوني چاہيے کہ تحصيل ِعلم، کمال کے حصول، پرہيز گاري، تقويٰ اور سادہ زندگي گذارنے ميں ايک دوسرے کي مدد کريں-

کتاب کا نام : طلوع عشق

مصنف :  حضرت آيۃ اللہ العظميٰ خامنہ اي

ناشر : نشر ولايت پاکستان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

عشق کيونکر احساس  درد کو کم کر ديتا ہے

زنا ايک حرام فعل  ہے

عقلمند بيوي اپنے شوہر کي معاون و مدد گار ہے

مرد کي خام خيالي اور غلط رويّہ

شوہر، بيوي کي ضرورتوں کو درک کرے