بچوں کي خوراک سے متعلق چند باتوں کو ہميشہ ذہن ميں رکھيں
* جب آپ کا بچہ مزيد کھانا کھانے سے انکار کردے تو اسے زبردستي کھانے پر مجبور نہ کريں- يہاں تک کہ اگر بچہ جسامت ميں کمزور ہے تب بھي اسے زيادہ کھانے پر مجبور نہ کريں- آپ اس کي خوراک کو باقاعدہ بنائيں يعني آپ کو معلوم ہونا چاہيے کہ آپ کے بچے کي اصلي خوراک کيا ہے-
* بچوں کو دي جانے والي خوراک بہر صورت متوازن ہوني چاہيے اس ميں ہر قسم کي غذائيت کا خيال رکھا جانا ضروري ہے-
* دودھ اور دہي کا استعمال ضرور کرائيں-
* نئي خوراک سے بچوں کو متعارف کراتے رہيں- ايک ہي قسم کي غذا سے بچہ اکتاہٹ کا شکار ہوجائے گا-
* خوراک کا تعين کرتے وقت بچوں سے بھي مشورہ کريں اور بہتر ہوگا کہ پورے ہفتے کا چاъ تيار کريں-
* بچوں کو ناشتے کے بغير کبھي اسکول نہ بھيجيں- اگر کوئي بچہ ناشتے سے غفلت کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس عادت کي مناسب طريقے سے حوصلہ شکني کريں-
* پاپ کورن ، بسکٹ، ٹافياں، چيونگم وغيرہ سے بچوں کو دن کا آغاز نہ کرنے ديں- ہوسکے تو حتي الامکان ان چيزوں سے بچوں کو دور رکھيں- کيونکہ ان چيزوں کو کھانے سے بچوں کو بھوک کم لگتي ہے اس طرح وہ وقت پر کھانا نہيں کھائيں گے-
* سارا دن کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کي عادت بچوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتي ہے اس سے وہ موٹاپے کا شکار بھي ہوسکتے ہيں - لہٰذا بچوں ميں اس عادت کو پختہ نہ ہونے ديں-
* غذا ميں سلاد اور پھلوں کو ضرور شامل رکھيں اس سے ان کي ہر وقت کھاتے رہنے کي عادت ميں بھي کمي آئے گي-
تحرير: نرجس زبير
متعلقہ تحريريں:
اسلام ميں عورت کا حق وراثت
تعليم و تربيت کے بارے ميں اسلامي علما کي آرا و نظريات
تمام والدين کي آرزو (حصّہ سوّم)
تمام والدين کي آرزو ( حصّہ دوّم )
اسلامي تمدن ميں تعليم و تربيت کے مقامات