• صارفین کی تعداد :
  • 610
  • 7/22/2011
  • تاريخ :

قتل انگريزوں کي عادت بن گيا ہے

حجۃ الاسلام سید احمد خآتمی

تہران ميں نماز جمعہ کے عارضي خطيب نے برطانيہ ميں موبائل اور ٹيليفون مکالمات سننے کي حاليہ رسوائي اور اس سلسلے ميں ايک نامہ نگار کے بہيمانہ قتل کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ :

انسانوں کا قتل انگريزوں کي عادت بن گيا ہے، علاقائي عوام ميں امريکہ اور امريکہ نواز عرب حکام کے بارے ميں سخت نفرت پائي جاتي ہے-

مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق تہران ميں نماز جمعہ کے عارضي خطيب حجۃ الاسلام سيد احمد خآتمي نے برطانيہ ميں موبائل اور ٹيليفون مکالمات سننے کي حاليہ رسوائي  اور اس سلسلے ميں ايک نامہ نگار کے بہيمانہ قتل کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کا قتل انگريزوں کي عادت بن گيا ہے- انھوں نے کہا کہ :

انگريزصرف انساني حقوق کا دم بھرتے ہيں اور عملي طور پر انساني حقوق کو پامال کرتے ہيں انھوں نے کہا کہ برطانوي حکومت برطانوي شہريوں کے حقوق پامال کرنے ميں شريک ہے اور يہ مغربي ڈيموکريسي کے تابوت ميں کيل گاڑ دي گئي ہے سيد احمد خآتمي نے کہا کہ برطانيہ ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي ميں خود برطانوي حکومت کے اعلي اہلکار ملوث ہيں جو برطانوي شہريوں کے ٹيليفون ٹيپ کرنے کے جرم ميں شريک ہيں-

خطيب جمعہ نے مصري ، بحريني اور يمني عوام کي استقامت اور پائداري کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ سعودي عرب کے ذريعہ اسلامي بيداري کي موج پر سوار ہونے کي تلاش و کوشش کررہا ہے ليکن مصر ، يمن اور بحرين کے عوام اسے اس بات کي اجازت نہيں دے رہے ہيں انھوں نے کہا کہ  علاقائي عوام کے اندر امريکہ اور امريکہ نواز عرب حکام کے خلاف سخت نفرت پا ئي جاتي ہے اور يمن و بحرين ميں امريکہ اور سعودي حکام کے خلاف نعرے اس بات کا واضح ثبوت ہيں- خطيب جمعہ نے کہا کہ اگر عرب عوام ميدان ميں استقامت کے ساتھ موجود رہے تو کاميابي ان کے قدم چومے گي اور اللہ تعالي ان کي مدد اور نصرت فرمائے گا-