• صارفین کی تعداد :
  • 752
  • 7/11/2011
  • تاريخ :

صالحی کی ایران اور یوکرائن کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید

علی اکبر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے یوکرائن کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور یوکرائن کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے یوکرائن کے ڈپٹی اسپیکر ٹومنکو اور اس کے ہمراکہ وفد کے ساتھ ملاقات میں ایران اور یوکرائن کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

صالحی نے ایران کی مشرق وسطی میں اہم پوزيشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقہ میں  یوکرائن کے لئے ایک مطمئن شریک ہوسکتا ہے صالحی نے کہا کہ دونوں ممالک صنعت ، تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

 یوکرائن کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایران کی پیشرفت کو قابل قدر قراردیا اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کی۔