• صارفین کی تعداد :
  • 822
  • 7/9/2011
  • تاريخ :

سپاہ پاسداران: پیغبمر اعظم چھے فوجی مشقیں کامیاب

پیغبمراعظم کے فوجی مشقیں

سپاہ پاسداران کی فضائيہ کے کمانڈر بریگيڈیر امیر علی حاجی زادہ نے پیغمبراعظم چھے فوجی مشقوں کو کامیاب قرار دیا ہے۔

ابنا: بریگيڈیر حاجی زادہ نے سپاہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو میں ان مشقوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کے دوسرے مرحلے میں ہمیں اپنے اھداف حاصل ہوگئے۔ بريگيڈیر حاجی زادہ نے کہا کہ

پیغمبر اعظم چھے فوجی مشقوں میں استعمال ہونےوالے تمام میزائیل ایرانی ماہرین نے تیار کئے ہیں اور ان میں جدید ٹکنالوجی استعمال ہوئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ممکنہ خطروں کامقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتے ہیں۔

بریگیڈیر حاجی زادہ نے کہا کہ ہمارے میزائیل ٹھیک ٹھیک نشانے پر جاکر لگنے، زبردست انھدامی طاقت اور لمبے فاصلے پر موجود اہداف کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور مغربی ذرایع ابلاغ میں ہماری فوجی مشقوں کی کوریج بتاتی ہے کہ مغرب نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور ڈیٹیرینٹ توانائي کا پیغام سمجھ لیا ہے۔ بریگيڈیر حاجی زادہ نے کہا کہ علاقائي ممالک تسلط پسند اور مفاد پرست بیرونی طاقتوں کی مدد لئے بغیر باہمی تعاون کرکے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں پائدار امن قائم کرسکتےہیں۔

یاد رہے پیغمبر اعظم چھے فوجی مشقیں دس دنوں تک جاری رہیں، پہلے مرحلے میں زمینی اھداف پرمیزائيل داغے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں سمندر میں متحرک اھداف کو نشانہ بنایا گيا۔ ان مشقوں کے دوران خلیج فارس اور تندر نامی اپ گریڈڈ میزائل بھی استعمال کئےگئے۔ ان میزائیلوں کا تجربہ کامیاب رہا۔

ادھراسلامی جمہوریہ ایران میں اینٹی ایرکرافٹ سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر فرزاد اسماعیلی نے کہا ہےکہ اس کمانڈ کے ماہرین نے سائبر حملوں کا مقابلہ کرنے کی ٹکنالوجی حاصل کرلی ہے۔ بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ سنٹرل کمانڈ کے پاس الکٹرانیک اور کمپیوٹر سسٹم ہیں جو نہایت محفوظ اور پیشرفتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹیکٹیک اور تدبیر کی جنگ کا زمانہ ہے اور ہمارے ماہرین نے مسلط کردہ جنگ کے دوران نہایت گرانقدر تجربے حاصل کئے ہیں اور فضائي حملوں کا مقابلہ کرنے کےلئے ہمارے پاس پیشرفتہ ساز و سامان بھی موجود ہے جس کے سہارے ہمارے ماہرین دشمن کے ہر ممکنہ اقدام کو ابتدا ہی میں ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔