• صارفین کی تعداد :
  • 3187
  • 7/9/2011
  • تاريخ :

قرآن مجید اور حضرت علی علیہ السلام کی خدمات

حضرت علی علیہ السلام

اگر کوئی تاریخ اسلام پر صرف ایک سرسری سی نگاہ ڈالے تو اسے علی علیہ السلام اور قرآن مجید کے درمیان گہرے ربط کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ قرآن کی جمع آوری سے لیکر اسکی تفسیر وتاویل تک اور اعراب گذرای سے لیکر آج کی رائج قراٴت تک، ہر جگہ علی علیہ السلام کا نام ما ہ کامل کی مانند روشن و منور نظر آتا ہے۔

قرآن کی جمع آوری:

یہ بات مسلمات میں سے ہے کہ قرآن کی جمع آوری سب سے پہلے حضرت علی علیہ السلام کے ہاتھوں ہوئی۔

ابن ابی الحدید معتزلی نے شرح نہج البلاغہ میں یوں تحریر کیا ہے کہ ,, سب لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ امام علی علیہ السلام (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں) قرآن حفظ کیا کرتے تھے (جبکہ کوئی دوسرا یہ کام نہیں کرتا تھا) اور امام علی علیہ السلام سب سے پہلے وہ شخص ہیں جس نے قرآن کی جمع آوری کی‘ ‘

ابوالعلا و الموفق، خطیب خوارزمی نے علی بن رباح سے نقل کیا ہے کہ,, پیامبر گرامی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے علی علیہ السلام کو قران کی تالیف کا حکم دیا اور علی علیہ السلام نے بھی قرآن کو لکھا اور اس کی تالیف کی یہاں تک کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کے ہاتھوں قرآن کی تالیف ،اسلام میں سب سے پہلی تالیف ہے۔  خود مولائے کائنات فرماتے ہیں کہ,, رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر کوئی آیت نازل نہیں ہوئی مگر یہ کہ اس کو آپ نے مجھے سکھایا اور لکھوایا اور میں نے اسے اپنے ہاتھوں سے لکھا اور آپ نے اس کی تاویل و تفسیر و ناسخ و منسوخ مجھے بتایا “


متعلقہ تحریریں:

امام عصر كی معرفت قرآن مجید كی روشنی میں

قرآن اور حضرت امام زمانہ(عج) علیہ السلام

حضرت علی (ع) تفسیر بالرائے سے پرہیز کے سلسلہ فرماتے ہیں

قرآن کے بارے میں حضرت علی (ع) کی وصیت تفسیر بالرائے

قرآن کے بارے میں حضرت علی (ع) کی وصیت