• صارفین کی تعداد :
  • 717
  • 6/14/2011
  • تاريخ :

بريگيڈير فرزاد اسماعيلي: دفاعي شعبے ميں ايران کي مزيد پيشرفت

بريگيڈير فرزاد اسماعيلي

اسلامي جمہوريہ ايران ميں اينٹي ايرکرافٹ سنٹرل کمانڈ کے سربراہ نے کہا ہے ايراني ماہرين نے راڈار پر نظر نہ آنے والے طياروں کي شناخت کرنے کي ٹکنالوجي حاصل کرلي ہے۔

ابنا: بريگيڈير فرزاد اسماعيلي نے اس بارےميں کہا کہ اينٹي ايرکرافٹ سنٹرل کمانڈ کے پاس ايسي ٹکنالوجي ہے جس سے وہ دشمن کے ان طياروں کي شناخت کرکے ان کا پيچھا کرسکتا ہے جو راڈار پر نظر نہيں آتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دشمن کے مختلف طرح کے کروز ميزائيلوں کو بھي تباہ کرنے کي توانائي موجود ہے۔

بريگيڈير فرزاد اسماعيلي نے امريکہ اور صيہوني حکومت کي دھمکيوں کے بارے ميں کہا کہ جتني دھمکياں زيادہ ہونگي ہم اتنا ہي ہوشيار ہونگے اور پابندياں جتني زيادہ ہونگي ترقي بھي اتني ہي زيادہ ہوگي۔

انہوں نے کہا کہ ملت ايران بالخصوص مسلح افواج کے حوصلے بلند ہيں ? انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کسي ملک سے دشمني نہيں رکھتا ليکن اگر کسي کي جانب سے دشمنانہ اقدام ہوا تو اپنے دفاع کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے گا۔