• صارفین کی تعداد :
  • 594
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

شام کے بارے ميں اقدام غلط

علي اصغر سلطانيہ

ايٹمي انرجي کي عالمي ايجنسي ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے علي اصغر سلطانيہ نے شام کے ايٹمي مسئلے کو سلامتي کونسل ميں بھيجنے کي قرارداد کي مذمت کي ہے۔ علي اصغر سلطانيہ نے کہا کہ اس قرارداد سے معلوم ہوتا ہے کہ آئي اے اي اے کي قانوني حيثيت خطرے ميں پڑگئي ہے۔

ارنا کي رپورٹ کے مطابق آئي اے اي اے کے بورڈ آف گورنرز نے ايک قرارداد منظور کروا کر شام کے ايٹمي مسئلے کو سلامتي کونسل ميں بھيجنے کي منظوري ديدي ہے۔  علي اصغر سلطانيہ نے کہا کہ آئي اے اي اے کے کاموں ميں سلامتي کونسل کي مداخلت سے آئي اے اي اے کي خود مختاري خطرے ميں پڑجائے گي۔ انہوں نے آئي اے اي اے کے بورڈ آف گورنرز ميں اصلاحات پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اس بورڈ ميں اراکين کے اعتبار سے تبديلياں آني چاہيں۔  انہوں نے کہا کہ ايران اور ناوابستہ تحريک کے ارکان آئي اے اي اے ميں اصلاحات کي ضرورت پر زور دے رہے ہيں۔