• صارفین کی تعداد :
  • 759
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

اسلامي بيداري کو کچلا نہيں جا سکتا

آيت اللہ جنتي

تہران کي مرکزي نماز جمعہ آيت اللہ جنتي کي امامت ميں ادا کي گئي ۔

آيت اللہ جنتي نے لاکھوں نمازيوں سے خطاب ميں کہا کہ اسلامي بيداري کو کچلا نہيں جاسکتا۔ خطيب جمعہ تہران نے مشرق وسطي اور شمالي افريقہ کے حالات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي بيداري کو کچلا نہيں جاسکتا کيونکہ قوميں ظلم برداشت نہيں کرتيں اور اسي سبب ڈکٹيٹروں کے کارندوں کے ہاتھوں ان کا قتل ہو رہا ہے۔

آيت اللہ جنتي نے کہا کہ بحرين کے نہتے عوام کا صرف اس وجہ سے کہ وہ ڈکٹيٹر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہيں، قتل عام کيا جا رہا ہے جبکہ ملت بحرين پرامن طريقے سے اپنے مطالبات پيش کر رہي ہے اور اپنے حقوق مانگ رہي ہے۔  انہوں نے يمن کے ڈکٹيٹر کے سعودي عرب فرار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے يہ پيشين گوئي کہ سعودي عرب ميں عوامي انقلاب کے نتيجے ميں سعودي عرب، يمن اور تيونس اور بحرين کے ڈکٹيٹر امريکہ فرار ہوجائيں گے۔ خطيب جمعہ تہران نے علاقے کے حالات کے بارے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کا موقف بيان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہيں بھي اسلامي اور عوامي تحريک ہوں گي ايران ان کي حمايت کرے گا۔

خطيب جمعہ تہران آيت اللہ جنتي نے باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني قدس سرہ کي بائيسويں برسي کے اجتماع سے رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي کے خطاب کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن يہ سوچ رہے تھے کہ رہبرکبير انقلاب اسلامي کي رحلت سے اسلامي انقلاب بھي ختم ہو جائے گا ليکن انہوں نے ديکھا کہ انقلاب بدستور پوري طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ خطيب جمعہ تہران نے کہا کہ حضرت امام خميني قدس سرہ کي رحلت کے بعد عوام نے آپ کي راہ جاري رکھي اور ملت ايران ترقي کے راستے پر بدستور گامزن ہے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي