• صارفین کی تعداد :
  • 3244
  • 5/24/2011
  • تاريخ :

لوگو! خدا کی اس نعمت ( امام خمینی) پر خدا کا شکریہ ادا کرو

شہید

 لوگو! خدا کی اس نعمت ( اما م خمینی) پر خدا کا شکریہ ادا کرو تاکہ وہ اپنی رحمت کا سایہ تم پر ہمیشہ باقی رکھے ، اس نعمت کا شکریہ صرف امام کی اطاعت کی صورت میں ممکن ہے جان لو کہ امام خمینی جو بھی کہتے ہیں وہ خداوند عالم کی فرمائش کی روشنی میں ہوتا ہے آپ کے منھ سے جو بھی نکلتا ہے وہ حکم خدا کا بیان ہوتا ہے ۔

( سید محمد صمدی )

 اس مر د خدا اور روح خدا کی بات کو سنو ۔ اپنے دلوں کو اس کے سامنے حاضر کردو جب وہ آواز دے تو اٹھ کھڑے ہو ۔ ہمارار ہبر سچی بات کہتا ہے ، اس نے اسلام کی نجات کے لئے اپنے ہوش وحواس کو آمادہ اپنے ذہن کو تیار کر رکھا ہے اس کے حکم کو مانو اور خدا شکر ادا کرو اور اما م زمانہ (عج) کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کرو ۔

( حسین مقدم دیرج ھویک )

 امام خمینی نے ظلم کو اس کی جڑ تک پہچان لیا ۔ آپ اپنی مشقتوں سے بھری ہوئی پوری زندگی میں اس ظلم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کوشش کرتے رہے آپ منتظر تھے کہ کوئی گروہ ان کے ساتھ ہوجائے وہ گروہ ہم اور آپ ہیں ظلم کی جڑیں اب جل رہی ہیں ۔

( معرفت اللہ کلانتری )

 امام خمینی کا مسئلہ بہت اہم ہے ، ہم پر لعنت ہے اگر ہم امام کو درک نہ کرسکیں اور انہیں نہ سمجھ سکیں امام کے پورے وجود کا خلاصہ ''حق ''ہے ۔ ان کا کلا م ''حق'' اور ان کے تمام فیصلے ''حق '' ہیں ۔

( محمد کاظمی )

 ہم جانتے ہیں کہ امام خمینی ایک نمونہ عمل ، آئیڈیل اور حقیقی اسلا م کی میزان ہیں آپ کا شمار زمانہ کے بزرگ فقہاء اور اما م زمانہ (عج) کے حقیقی نائبوں میں ہوتا ہے آپ کے حکم کی پیروی اور آپ کے فرمان کی اطاعت ایک شرعی ذمہ داری ہے اور اس سے روگردانی حرام اور آخرت میں سزا اور عقاب کا سبب ہے ایک شہید کے بقول آیا ممکن ہے کہ کوئی امام کا منتظر ہو اور خمینی کا عاشق نہ ہو ۔

( محمد گیتی فروز )

بشکریہ : نويد شاہد


متعلقہ تحریریں :

اس پیر حجاران (امام خمینی) اور عزیز رہبر کو تنہا نہ چھوڑدینا

اپنے عزیز امام (امام خمینی) کے لئے دل و جان سے دعا کریں

ہر سچے مسلمان کو پہلے اپنی آسمانی کتاب قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے

قرآن کی قرائت کریں

فقط قرآن اور ائمہ علیہم السلام کے فرمان اور اقوال کو اپنا نصب العین بنائیے۔