• صارفین کی تعداد :
  • 3102
  • 5/18/2011
  • تاريخ :

اس انقلاب اور امام کی قدر جانو

شہید

بھائیو اور بہنو! اس انقلاب اور امام کی قدر جانو اگر اما م نہ ہوتے تو ہم آج غلاظتوں میں پڑے ہوتے یہ امام کی بزرگواری تھی جس کی وجہ سے ہمیں نجات مل گئی اور ظلمتوں سے نکل کر نور کی طرف آگئے امام نے ہمیں دوسری زندگی بخشی ۔ بھائیو! ایک لمحہ کے لئے بھی یہ نہ بھولنا کہ اس سلسلہ میں ہم امام کے مدیون ہیں ۔

( کریم کسب پرست)

 یہ امام خمینی ہی تھے جنہوں نے ایک وابستہ ایرانی کو مستقل ایرانی میں تبدیل کردیا ۔

( سعید باروح )

اے بیدار امت ! اے امام زما نہ (عج) کے منتظرین اور آپ کی جہانی حکومت کے لئے زمینہ فراہم کرنے والو! جان لو کہ انسان صرف اور صرف ولایت فقیہ کے زیر سایہ ہی الہی اور انسانی اقتدار تک پہونچ سکتا ہے ورنہ ولایت کے بغیر ہر عمل بیکار ہے جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی ارشاد فرمایا ہے : من مات و لم یعرف اما م زمانہ مات میتة جاھلیة ۔'' جو شخص اس حالت میں مر جائے کہ اپنے زمانے کے امام کو نہ پہچانتا ہو جاہلیت کی موت مرتا ہے '' اور آج اس ولایت کے پرچمدار نائب امام زمانہ (عج) امام خمینی ہیں ۔

( محمود رفیعی میاندشتی)

 اے قوم ! تجھے جاننا چاہئے کہ انقلاب کے سامنے جو سب سے بڑا خطرہ ہے وہ ہے حقیقی انقلاب کے حقیقی خدوخال میں انحرافی نقوش کا اپنی جگہ بنالینا اور حقیقی انقلاب وہی امام خمینی کا راستہ ہے لہٰذا امام کے راستے کے علاوہ کسی اور کو اختیار نہ کرنا ۔

( محسن و زوای)

حزب اللہ ؛ میرے وطن کے فداکار ،صبور، قربانی کا جذبہ رکھنے والے لوگ کہ جنہوں نے قدم بہ قدم اپنے امام کے ساتھ انقلاب اسلامی کی اس نشیب و فراز سے بھری ہوئی راہ کو طے کیا اور ہر ہر سانس میں صرف خدا کو چاہا اسلام کو طلب کیا اور قرآن کو خدا تک پہونچنے کا وسیلہ قرار دیا ۔

( محمد حسن یزدانی)

بشکریہ : نويد شاہد


متعلقہ تحریریں :

ہر سچے مسلمان کو پہلے اپنی آسمانی کتاب قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے

قرآن کی قرائت کریں

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ ششم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ پنجم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ چهارم)