• صارفین کی تعداد :
  • 835
  • 5/3/2011
  • تاريخ :

ایران کی طاقت دفاع کے لیے

ایران کا پرچم

پارلمانی امور میں صدر جناب احمدی نژاد کے مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی بجٹ میں اضافے کا مقصد دفاعی امور میں استحکام لانا، اور سامراج کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیٹرینٹ طاقت بنائے رکھنا ہے۔

میر تاج الدینی نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی طرف سے کبھی بھی کسی ملک کو خطرہ لاحق نہیں رہا ہے بلکہ ایران نے تمام ملکوں اور علاقائي عوام کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی توانائيوں میں استحکام لاتا رہے گا اور ہماری قوم اپنی ظاہری اور روحانی طاقت کے سہارے دشمنوں کے خطروں کا مقابلہ کرتی رہے گي۔

میر تاج الدینی نے بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں قرآن سوزی اور مساجد کی مسماری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ اسلام کے خلاف آل سعود کی بڑی خیانت ہے ۔

انہوں نے کہا علماء عالم اسلام اور مسلمانوں کو اس خیانت اور جرم پر اٹھ کھڑے ہونا چاہیےاور اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

بشکریہ آئی آر آئی بی