• صارفین کی تعداد :
  • 2993
  • 4/13/2011
  • تاريخ :

غيبتِ امام زمان ميں دعا

 امام زمان

  زيارتِ حضرت عباس ابنِ علي ابنِ ابي طالب عليہما السلام

اللہ کا سلام، ملائکہ مقربين، انبيائ و مرسلين، عباد صالحين اور تمام شہدائ و صديقين کا سلام اور ان کے تحيات صبح و شام آپ کے لئے ہوں اے فرزندِ اميرا لمومنين(ع)!

ميں آپ کے لئے تسليم و تصديق اور وفا و اخلاص کي گواہي ديتا ہوں جو آپ نے نبي مرسل (ص) کے فرزند، سبطِ منتخب، دليل عالم، وصي مبلغ اور مظلوم ستم رسيدہ کے ساتھ روا رکھي۔

خدا آپ کو رسولِ اکرم (ص)، امير المومنين (ع) اور حسن (ع) اور حسين (ع) کي طرف سے بہترين جزائے خير عطا فرمائے کہ آپ نے صبر کيا ہے اور فرزندِ رسول (ص) کي مدد کي ہے۔ اب آپ کے لئے بہترين دارِ آخرت ہے۔

اللہ آپ کے قاتلوں پر، آپ کے حق کي معرفت نہ رکھنے والوں پر، آپ کي حرمت کو معمولي سمجھنے والوں پر اور آپ کے اور آبِ فرات کے درميان حائل ہوجانے والوں پر لعنت کرے۔

ميں گواہي ديتا ہوں کہ آپ مظلوم شہيد کئے گئے اور اللہ اس وعدہ کو پورا کرنے والا ہے جو اس نے آپ سے کيا ہے۔

اے فرزندِ امير المومنين (ع) ميں آپ کي بارگاہ ميں حاضر ہوا ہوں۔ ميرا دل آپ کے حوالہ ہے اور ميں آپ کے تابع ہوں۔ ميري مدد آپ کے لئے ہے يہاں تک کہ پروردگار آخري فيصلہ کردے کہ وہ بہترين فيصلہ کرنے والا ہے۔

ميں آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے دشمن کے ساتھ نہيں ہوں، آپ پر اور آپ کي رجعت پر ايمان رکھتا ہوں۔ آپ کے مخالفين اور آپ کے قاتلوں کا منکر ہوں۔ اللہ اس امت پر لعنت کرے جس نے آپ کو اپنے ہاتھ يا اپني زبان سے قتل کيا ہے۔

سلام ہو آپ پر اے بندہ صالح! اللہ، رسول (ص)، اميرالمومنين (ع) اور حسن (ع) و حسين (ع) (صلوات اللہ و سلامہ عليہم) کي اطاعت کرنے والے، آپ پر سلام اور رحمت اور برکت و مغفرت اور رضوانِ الٰہي ہو، اور آپ پر اور آپ کے جسم و روح پر سلام ہو۔

ميں گواہي ديتا ہوں اور اللہ کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ آپ اس راہ پر چلے جس پر اہلِ بدر چلے تھے، جو راہِ خدا کے مجاہدين اور اللہ کے دشمن کے ساتھ جہاد ميں مخلص تھے اور اولياء  خدا کي نصرت ميں کوشش کرنے والے اور اللہ کے چاہنے والوں کا دفاع کرنے والے تھے۔ اللہ آپ کو بہترين جزاء، کثير جزا، وافر جزا اور کامل جزا عطا فرمائے جو کسي ايسے کو دي ہے جس نے اس کي بيعت سے وفا کي، اس کي آواز پر لبيک کہا اور اوليائے امر کي اطاعت کي۔

ميں گواہي ديتا ہوں کہ آپ نے اخلاص کا حق ادا کيا اور اس راہ پر مکمل کوشش کي۔ اللہ آپ کو شہيدوں ميں محشور کرے اور آپ کي روح کو سعيدوں کے ساتھ قرار دے اور آپ کو جنت ميں وسيع ترين اور بہترين غرفے عطا کرے، آپ کو عليين ميں بلند جگہ دے اور آپ کو انبياء  و صديقين، شہداء  اور صالحين کے ساتھ محشور کرے جو بہترين رفقاء  ہيں۔

ميں گواہي ديتا ہوں کہ آپ نے نہ کوتاہي کي اور نہ سستي کي اور بصيرت کے ساتھ صالحين کي پيروي کرتے ہوئے، اوليائے خداکي اتباع کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

اللہ ہميں اور آپ کو اپنے رسول (ص) اور اولياء  کے ساتھ بلند ترين منزل ميں جمع کردے کہ وہ بہترين رحم کرنے والا ہے۔

بشکریہ الحسنین  ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

نگاہ دہر ہے پھر ابن  بوتراب (عج) کی سمت ( حصّہ سوّم)

نگاہ دہر ہے پھر ابن بوتراب (عج) کی سمت ( حصّہ دوّم )

نگاہ دہر ہے پھر ابن  بوتراب (عج) کی سمت

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع (2)