• صارفین کی تعداد :
  • 1217
  • 5/26/2012
  • تاريخ :

خطيب جمعہ تہران: پرامن ايٹمي انرجي مسلمہ حق ہے

حجۃ الاسلام سید احمد خآتمی

تہران کي مرکزي نماز جمعہ آيت اللہ سيداحمد خاتمي کي امامت ميں ادا کي گئي- خطيب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازيوں سے خطاب ميں کہا کہ ملت ايران پرامن ايٹمي انرجي سے استفادہ کرنے کے اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگي-

ابنا: آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے اپنے ايٹمي حقوق کے دفاع ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي حکمت عملي کو دانشمندانہ قرارديتے ہوئے کہا کہ ملت ايران پرامن ايٹمي انرجي کے حصول کو اپنا مسلمہ حق سمجھتي ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے بھرپور کوشش کرے گي-

انہوں نےتين برسوں قبل ايٹمي ايندھن فراہم کرنے کے سلسلے ميں مغرب کي وعدہ خلافي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے ہم سے کہا تھا کہ وہ يورينيم کي افزودگي روکنے کے عوض ہميں ايٹمي ايندھن دے گا ليکن اس نے وعدہ خلافي کي لھذا ہم نے اپنے ماہرين کي مدد سے يورينيم کو افزودہ کرنے ميں بھي کاميابي حاصل کرلي-

خطيب جمعہ تہران نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامي کے فتوے کے مطابق ايران ميں ايٹم بم بنانا حرام ہے اور ايران نے اپني ايٹمي سرگرميوں کو پرامن ثابت کرنے کے لئے بارہا ايٹمي انرجي کے معائنہ کاروں کو اپني ايٹمي سائٹوں کا معائنہ کرنے کي اجازت دي ہے اور انہيں ايسا کوئي ثبوت نہيں ملا ہے جس سے ايران کي ايٹمي سرگرميوں کا فوجي مقاصد کے لئے ہونا ثابت ہوتاہو-

انہوں نے کہا کہ اب پانچ جمع ا يک کي باري ہے کہ وہ اعتماد سازي کے اقدامات کرے اور يہ ثابت کرے کہ وہ ايران کے ساتھ مذاکرات ميں صيہونيزم اور سامراج کے اھداف کے درپئے نہيں ہے-

آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے مصر ميں صدارتي انتخابات کے بارے ميں کہا کہ مصر کي بابصيرت قوم کو تيس برسوں بعد اپنا حق خوداراديت استعمال کرنے کا موقع ملا ہے اور اميد ہے کہ مصر کا آئندہ کا صدر اخلاقي اور اسلامي اقدار کا پابند ہوگا اور مصر کو ترقي دلانےکي کوشش کرے گا-

خطيب جمعہ تہران نے جمہوريہ آذربائيجان کي حکومت کي اسلام مخالف پاليسيوں پر خبردار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت باکو ان پاليسيوں سے پرہيز کرے ورنہ آذربائيجان کي مسلمان قوم اسے سرنگوں کردے گي-

خطيب جمعہ تہران نے سعودي عرب سے بحرين کے الحاق کے منصوبے کو ملت بحرين کےحق ميں خيانت سے تعبير کرتےہوئے کہا کہ بحرين کے غيرت مند عوام اس بات ہرگز اجازت نہيں ديں گے کہ ان کے ملک کو غارت کيا جائے اور وہ بھرپور استقامت کا ثبوت ديتےہوئے مکمل کاميابي تک سامراجي اور ظالمانہ پاليسيوں کا مقابلہ کريں گے-