پیاز کا دولما
اجزاء:
پیاز(بڑی ) ایک کلو (چھیل کر بیچ کا حصہ نکال دیں)
فلنگ کے لئے:
ایواسن فلاور کوکنگ آئل | 3-4کھانے کے چمچے |
قیمہ | ایک کلو (مشین کا پس اہوا) |
سیاہ مرچ پاؤڈر | ایک چائے کا چمچہ |
لال مرچ پاؤڈر | ایک چائے کا چمچہ |
لہسن ادرک پیسٹ | ایک چائے کا چمچہ |
ہلدی پاؤڈر | ایک چائے کا چمچہ |
نمک | حسب ذائقہ |
فریش کریم | ایک کپ |
گارنشنگ کے لئے:
ہرا دھنیا | حسب ضرورت |
ہری مرچیں | 4-5عدد |
چیڈر چیز | ایک کپ |
ترکیب:
قیمہ میں سیاہ مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر ، لہسن ادرک پیسٹ، ہلدی پاؤڈر نمک ڈال کر پکا لیں، پانی خشک ہونے پر ایواسن فلاور کوکنگ آئل ڈالکر بھون لیں۔
اب بھنا ہوا قیمہ، پیاز کے کھوکھلے کیے ہوئے درمیانی حصے میں ڈال کر بھر دیں۔ بچے ہوئے قیمے میں فریش کریم ڈال کر مکس کر یں۔ اب پہلے سے گرم اوو ن میں 6-8منٹ تک بیک کر یں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور چیڈر چیز چھڑک دیں۔ چپاتی کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔
karachifoods.com
متعلقہ تحریریں:
چاکلیٹ لاگ
بادام میں چکن
شير خرما
آلو ،مٹر اور گاجر کا سوپ
املي کي چٹني