• صارفین کی تعداد :
  • 941
  • 1/8/2011
  • تاريخ :

کروز میزائلوں کا کوسٹ لانچنگ سسٹم بحریہ کے حوالے

بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی

کل ایک تقریب کے دوران کروز میزائل کے ساحلی لانچر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے حوالے کئےگئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق وزیردفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کی دفاعی صنعتوں نے ساحل پر کروز میزائل لانچنگ سسٹم کی تیاری پر کام کرنا شروع کردیا ہے جس میں کافی پیشرفت ہوئي ہے۔

انھوں نے کہا اس میں طویل فاصلے اور درمیانہ فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائل شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان لانچنگ سائٹوں کی تین قسمیں ہیں: پہلی قسم ہلکے میزائلوں کی سائيٹ ہے جس کے بعد خودکار سائٹ ہے اور اس کے بعد پیشرفتہ سائٹ ہے جس میں ہدف کا پتہ لگانے ، میزائیل لانچ کرنے اور راڈار سسٹم شامل ہیں۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ان سائٹوں کی ڈیزائيننگ اور تیاری ایرانی ماہرین ہی کررہے ہيں۔