• صارفین کی تعداد :
  • 950
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

ایران یلوکیک بنانے میں خود کفیل

علی اکبر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران یلو کیک بنانے میں خود کفیل ہوچکا ہے ۔ علی اکبر صالحی نے آج اصفہان کی ایٹمی سائٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ بندر عباس میں تیا ر کئے گئے یلو کیک کی پہلی کھیپ اصفہان کے لئے بھیج دی گئي ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ اس کامیابی سے بشارت ملتی ہےکہ ایرانی ماہرین کی انتھک کوششیں جاری رہیں گي اور وہ یورینیم کی تلاش، یورنییم نکالنے اور ملک کی ایٹمی سائٹوں کی ضرورتیں پوری کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یزد کی ساغند کان سے آیندہ دنوں میں یورینیم نکالا جائے گا۔