• صارفین کی تعداد :
  • 763
  • 11/7/2010
  • تاريخ :

سوڈان کے ساتھ تعلقات میں فروغ ایران کی اصولی پالیسی

ڈاکٹر علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے افریقی دوست ممالک خاص طور سے سوڈان کے ساتھ تعلقات میں فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسیوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

اسنا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں سوڈان کے صدر کے مشیر اعلی اور خصوصی ایلچی مصطفی اسماعیل سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور دوستی کی بنیادوں کی مضبوطی میں ایران اور سوڈان کی پارلیمانوں کے نمایاں کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ علاقائي اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے تعاون میں فروغ کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سوڈان جیسے آزاد اور انقلابی ممالک کے ساتھ امریکہ اور مغرب کی دشمنی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن آزادی پسند اور خود محتار ممالک کے عوام کے خلاف اپنی سامراجی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سامراجی خصلت سے مقابلہ کا واحد راستہ ان کی تسلط پسندی اور توسیع پسندی کے سامنے مضبوطی کے ساتھ ڈٹ جانا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے عالم اسلام کے ممالک کے درمیان اسلامی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی انقلاب کے آغاز سے اب تک اسلامی ممالک کے مابین اتحاد و ہم فکری کو دنیا کے مسلمانوں کی سعادت کی کنجی سمجھتا ہے۔ سوڈان کے صدر کے خصوصی ایلچی مصطفی اسماعیل نے بھی علاقائي اور بین الاقوامی معاملات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعاون اور رابطے کی زیادہ سے زیادہ تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے حکام اور رہنما مختلف سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے لئے پر عزم ہیں۔

اردو ریڈیو تہران