• صارفین کی تعداد :
  • 1120
  • 9/28/2010
  • تاريخ :

امریکی کھیل میں شامل ہونے سے روس کا نقصان ہوگا

رامین مہمان پرست

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ امریکی کھیل میں شامل ہونے سے روسی قوم کے طویل مدت مفادات پورے نہيں ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نےآج اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں روس کی جانب سے ایس 300 میزائلوں کی خریداری کی قرارداد کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیئے جانے کے مسئلے اور ایران کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اقدام قرارداد 1929 کی بنیاد پر ہے تو ہم اعلان کرتے ہیں کہ غیرقانونی اور غیرمنصفانہ قرارداد 1929 کا اطلاق دفاعی ہتھیاروں پر نہيں ہوتا۔

مہمان پرست نےاس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ملت ایران پراس کےحقوق سے پیچھے ہٹانے کے لئے سیاسی دباؤ کا کوئي اثر نہیں ہے کہا کہ تہران اور ماسکو نےایسی قرارداد اور معاہدے پر دستخط کئے ہيں جس پر روسی فریق کو عمل کرنا چاہئے۔

رامین مہمان پرست نے کاروان غزہ پر صیہونی کمانڈوز کےحملےکی مذمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہونا چاہئے کہ صیہونی حکومت اپنے پڑوسی ملکوں کےحقوق کو پامال کر رہی ہے اور جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور جب تک مغربی ممالک صیہونی حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے اس وقت تک علاقے میں اس کےجرائم کا سلسلہ بند نہيں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایٹمی مذاکرات کے بارے ميں کہا کہ تہران مذاکرات کا، تین مختلف گروہوں اور تین مختلف جہتوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایندھن کے تبادلے کے مسئلہ کا ویانا گروپ کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کا ابتدائی مرحلہ طے پا چکا ہے اور ایران تہران اعلامیے کی بنیاد پر مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہے تاکہ آخر کار ایندھن کا تبادلہ انجام پا سکے۔

اردو ریڈیو تہران