• صارفین کی تعداد :
  • 1133
  • 8/21/2010
  • تاريخ :

آئندہ سال یورینیم افزودہ کرنے کی نئی سائٹ کی تعمیر متوقع

علی اکبر صالحی
اسلامی جمہویرہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے احتمال ظاہر کیاہے کہ ایران آئندہ برس یورینیم افزودہ کرنے کی نئی سائٹ کی تعمیر کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہویرہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ  علی اکبر صالحی نے روسی ایٹمی ادارے کے سربراہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں  نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس احتمال کا اظہار کیا ہے کہ ایران آئندہ برس یورینیم افزودہ کرنے کی نئی سائٹ کی تعمیر کرےگا۔ صالحی نے کہا کہ جدید سائٹ کی تعمیر ابھی قطعی نہیں ہے اس کا تعلق صدر اور حکومت کی نظر پر منحصر ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں عجلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس کام کو آرام کے ساتھ انجام دیں گے۔