• صارفین کی تعداد :
  • 1410
  • 8/14/2010
  • تاريخ :

قاریان قرآن سے ملاقات، آیات کے ترجمے اور مفاہیم کے ادراک پر تاکید

قاریان قرآن سے ملاقات
پہلی رمضان المبارک کو ملک کے ممتاز قاریان محترم، حفاظ کرام اور قرآن کے اساتذہ نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

چار گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں بعض قاریان محترم نے کلام پاک کی آیتوں کی تلاوت سے فضا کو منور کر دیاـ اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں قاریوں اور حافظوں کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات کو انتہائی فرحت بخش قرار دیا اور فرمایا کہ معاشرے بالخصوص نوجوان طبقے میں قرآن کے تعلق سے مسلسل بڑھتی انسیت اور لگاؤ بہت بڑی نعمت الہی ہے جس کی برابری شاید کوئی بھی اور نعمت نہیں کر سکتی۔

قائد انقلاب اسلامی نے اس نعمت عظمی کی قدردانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قرانی تعلیمات سے استفادے کے لئے قرآنی مفاہیم سے آگاہی کو لازمی قرار دیا اور فرمایا کہ تلاوت اور حفظ قرآن، قرآنی معارف سے آگاہی اور ان پر عمل آوری کا مقدمہ ہونا چائےـ

قائد انقلاب اسلامی نے قاریان و حافظان قرآن کو قرآنی آیات کے ترجمے سے مکمل واقفیت کی سفارش کی اور فرمایا کہ قرآنی معارف در حقیقت زندگی کے اہم سبق اور تعلیمات ہیں اور قرآنی آیات کے ترجمے سے واقفیت سے ان معارف سے آگاہی میں مدد ملے گی۔

اس نشست کے اختتام پر حاضرین نے قائد انقلاب اسلامی کی امامت میں مغربین کی نماز ادا کی اور روزہ افطار کیا۔

خامنہ ای ڈا ٹ آئی آ ڑ