• صارفین کی تعداد :
  • 962
  • 8/9/2010
  • تاريخ :

ایران حمایت جاری رکھے گا

علی اکبرولایتی
عالمی امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندے علی اکبرولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین و لبنان میں امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی گروہوں کی ہرحال میں حمایت کرتا رہے گا۔

ارنا کی رپورٹ کےمطابق علی اکبر ولایتی نےاتوار کی رات شام میں فلسطین کےاستقامتی گروہوں کے بعض رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یورپ کی پابندیاں کو‏ئی نئي بات نہيں ہے اور وہ ایران کومزيد ترقی حاصل کرنے کی راہ پرگامزن رہنے میں اثرانداز نہيں ہوسکتیں۔

اس موقع پر فلسطینی تنظیموں کے رہنماؤں نے یورپی اور امریکی پابندیوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجربےسے ثابت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامت کی حمایت جاری رکھنے میں پابندیاں غیر موثر  رہی ہیں۔