• صارفین کی تعداد :
  • 1008
  • 7/7/2010
  • تاريخ :

ایران اور مالی منصفانہ عالمی تعلقات کی برقراری کے لۓ کوشاں

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران اور مالی مشترکہ محاذ میں ہیں اور وہ منصفانہ عالمی تعلقات کی برقراری کے سلسلے میں سنگین ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں ۔ مالی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران اور مالی کے صدور کی سربراہی میں ہونے والے دونوں ممالک کے وفود کے مشترکہ مذاکرات میں اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ  ایران اور مالی کے درمیان اتحاد کا بہت زیادہ احساس پایا جاتا ہے کہا کہ دونوں ممالک کی اقوام کے درمیان بہت سارے تہذیبی ، علمی اور انسانی مشترکات موجود ہیں ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس موقع پر اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ موجودہ عالمی حالات میں ایران اور مالی کے کندھوں پر عظیم ذمے داریاں ہیں کہا کہ ہماری سب سے پہلی ذمے داری اپنے ممالک کی تعمیر و ترقی ہے اور ہم آپس میں تعاون کر کے دونوں ممالک کی اقوام کے مفاد میں وسیع اور سود مند اقدامات انجام دے سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ اگرچہ سامراجی طاقتوں نے ایران اور مالی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے لیکن آج ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو بر طرف کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے عالمی امور میں باہمی تعاون کو دونوں ممالک کی ذمے داری قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ہمیں دنیا کی آزاد اور خود مختار اقوام کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دے کر دنیا میں عدل و انصاف کی بالا دستی کی کوشش کرنی چاہۓ ۔

 

اردو ریڈیو تہران