• صارفین کی تعداد :
  • 1023
  • 7/6/2010
  • تاريخ :

آیت اللہ سید محمدحسین فضل‏اللہ کا انتقال

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

 رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ االعظمی خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

حضرت آیت اللہ االعظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد مرحوم آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ کے انتقال پر ملال پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ العالی، کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم‌اللہ الرحمن الرحیم

میں عالم مجاہد آیت اللہ حاج سید محمد حسین فضل اللہ رحمۃاللہ علیہ کی رحلت پر ان کے محترم گھرانے، لبنان اور افریقہ اور لاطینی امریکہ میں بسنے والے لبنانی نژاد معاشروں اور ان کے تمام عقیدتمندوں اور محبین

اور شیعیان لبنان کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

یہ بزرگوار اور دین و سیاست کے شعبوں میں بےحد محنتی عالم دین اور نہایت مؤثر شخصیت کے مالک تھے اور لبنان مدتوں تک ان کی خدمات اور برکات کو نہ بھول سکے گا۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت تحریک ـ جس کے امت مسلمہ پر عظیم احسانات ہیں ـ اپنی پوری بابرکت زندگی کے ایام  میں اس مجاہد عالم دین کی حمایت، تعاون اور مدد سے بہرہ مند رہی۔ 

آیت اللہ سید محمد فضل اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بھی با اخلاص حامی تھے اور گذشتہ تیس برسوں کے دوران انھوں نے زبان سے بھی اور عمل سے بھی انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری ثابت کرکے دکھائی۔

میں خداوند متعال کی بارگاہ سے التجا کرتا ہوں کہ اس عزیز و شریف سید پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائے اور انہیں اپنے اجداد طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنہ‌ای

5 جولائی 2010