• صارفین کی تعداد :
  • 4318
  • 5/29/2010
  • تاريخ :

شہید بہشتی یونیورسٹی

شہید بہشتی یونیورسٹی

شہید بہشتی یونیورسٹی ایران کے دارلحکومت تہران میں واقع ہے ۔ اس یونیورسٹی کی بنیاد 1338 ھجری شمسی میں رکھی گئ اور 1339 ھجری شمسی میں یونیورسٹی نے پہلی دفعہ بینکنگ ، آرکیٹکچڑ  جیسے شعبوں میں پہلی بار طالب علموں کو داخلہ دیا ۔ اپنی بنیاد سے لے کر ایران میں اسلامی انقلاب  کی کامیابی تک اس یونیورسٹی کا نام " دانشگاہ ملی ایران " تھا مگر  اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد 1362 ھجری شمسی میں اس یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے " شھید بھشتی " رکھ دیا گیا ۔ 1364 ھجری شمسی میں شھید بہشتی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم بھی شروع کی گئ ۔  اس یونیورسٹی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد بےحد ترقی کی ۔ آج اس یونیورسٹی میں مختلف شعبوں میں  70 ماسٹر کی سطح کے اور 30 گریجوایشن کی سطح کے پروگرام کرواۓ جا رہے ہیں ۔ 1978 ء سے  اس یونیورسٹی میں غیر ملکی زبانوں، قانون، Basic Sciences, Earth Sciences, Statistics and Informatics and Education and Psychology کے شعبوں میں بھی تعلیم دی جا رہی ہے ۔ 1990 ء  کے بعد سے یونیورسٹی میں انڈر گریجوایشن سے زیادہ  پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے تاکہ  ملک میں ہر شعبے کے لیۓ ضرورت کے تحت ماہرین اور دانشمند تربیت کیے جا سکیں ۔ اس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء نے زندگی کے مختلف شعبوں میں عوام الناس کی بہتری کے لیۓ گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں  کیا جا سکتا ۔ اس یونیورسٹی میں ایران کے علاوہ باہر کے ملکوں سے آۓ ہوۓ بہت سے طالب علم مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں  جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شہید بہشتی یونیورسٹی کو علمی لحاظ سے دنیا میں اچھی خاصی شہرت حاصل ہے ۔

اس یونیورسٹی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں ۔ جس کا پتہ ہم نیچے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں ۔

شھید بہشتی یونیورسٹی کی ویب سائٹ : https://en.sbu.ac.ir/

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان