• صارفین کی تعداد :
  • 5619
  • 3/8/2010
  • تاريخ :

خاندان غوري

مسکراہٹ

غزنوي کے بعد کسي نہ کسي خاندان کو تو آنا ہي تھا، چناچہ غوري خاندان آيا، اس خاندان کا عہد بہت مختصر رہا، يہ لوگ اس بات پر غور ہي کرتے رہے کہ ملک کو کيسے ترقي دي جائے، کسي بات پر عمل کرنے کي مہلت نہ ملي، سلطان محمود غوري اس خاندان کا مشہور اور لياقت مند بادشاہ تھا، ايک بار وہ گکھٹروں کي شورش رفع کرنے کيلئے ان کےعلاقے نواح روالپنڈي ميں گيا اور کسي گکھٹروں کے ہاتھوں مارا گيا، حفيظ ہوشياري پوري اور رئيس امروہوي نے قطعات تاريخ لکھے اگر وہ گکھٹروں کے ہاں جانے کے بجائے ان کو اپنے ہاں بلاتا اور گھر بيٹھے ان کو شورش رفع کرديتا تو زيادہ اچھا ہوتا۔

 تحریر : ابن انشاء

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

اتفاق ميں برکت ہے

خاندان خلجي

تقسيم

آسمان

پہاڑ