• صارفین کی تعداد :
  • 3665
  • 9/26/2009
  • تاريخ :

شادى كا مقصد (حصّہ سوّم )

شادی

رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كا ارشاد ہے كہ خداوند عالم نے فرمايا: جب ميں ارادہ كرتا ہوں كہ دنيا و آخرت كى تمام خوبياں كسى مسلمان شخص كے لئے جمع كردوں تو اس كو مطيع قلب، ذكر كرنيوالى زبان اور مصيبتوں پر صبر كرنے والا بدن عطا كرتا ہوں ۔ اور اس كو ايسى مومن بيوى ديتا ہوں كہ جب بھى اس كى طرف ديكھے اسے خوش و مسرور كردے اور اس كى غير موجودگى ميں اپنے نفس اور اس كے مال كى حفاظت كرنيوالى ہو'' ۔ (1)

ايك شخص نے رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كى خدمت ميں آ كر عرض كيا كہ ميرى بيوى ، جب ميں گھر ميں داخل ہوتا ہوں تو ميرے استقبال كے لئے آتى ہے ، جب گھر سے باہر جاتا ہوں نے مجھے رخصت كرتى ہے ۔ جب مجھے رنجيدہ ديكھتى ہے تو ميرى دلجوئي كرتى ہے اور كہتى ہے اگرتم رزق و روزى كے متعلق فكرمند ہوتو رنجيدہ نہ ہو كہ روزى كا ضامن تو خدا ہے اور اگر آخرت كے امور كے بارے ميں سوچ رہے ہو تو خدا تمہارى فكر و كوشش اور ہمت ميں اوراضافہ كرے ۔ رسول خدا (ص) نے فرمايا: اس دنيا ميں خدا كچھ خاص اور مقرب بندے ہيں اور يہ عورت بھى خدا كے ان خاص بندوں ميں سے ہے۔ ايسى بيوى ايك شہيد كے نصف ثواب سے بہرہ مند ہوگى ۔ (2)

امير المومنين حضر ت على (ع) كے پيش نظر بھى يہى اعلى مقصد تھا كہ حضرت زہرا عليہا السلام كے بارے ميں فرمايا كہ وہ اطاعت خدا كى راہ ميں بہترين معاون و مددگار ہيں ۔

تاريخ ميں ہے كہ رسول خدا (ص) ، حضرت على (ع) اور جناب زہرا(ع) كى شادى كے بعد مبارك دينے اور احوال پرسى كى غرض سے ان كے گھر تشريف لے گئے ۔ حضرت على (ع) سے پوچھا : اپنى شريك زندگى كو تم نے كيسا پايا؟

كہا : خدا كى اطاعت كے لئے ، زہرا كو ميں نے بہترين مددگار پايا۔

اس كے بعد جناب فاطمہ زہرا (ع) سے پوچھا : تم نے اپنے شوہر كو كيسا پايا؟

كہا : بہترين شوہر ۔ (3)

امير المومنين عليہ السلام نے اس مختصر سے جملہ كے ذريعہ ، اسلام كى شائستہ اور مثالى خاتون كا تعارف بھى كرايا ، اور ازدواجى زندگى كے بنيادى اور اہم مقصد كو بھى بيان فرما ديا۔

حوالہ جات :

1- وسائل الشيعہ ج 14 ص 6

2- وسائل الشيعہ ج 14 ص 23

3- بحارالانوار ج 43 ص 117

 

نام كتاب  ازدواجى زندگے كے اصول يا خاندان كا اخلاق
مصنّف  حجة الاسلام و المسلمين ابراہيم اميني
ترجمہ  محترمہ عندليب زہرا كامون پوري
كتابت سيد قلبى حسين رضوى كشميري
ناشر سازمان تبليغات اسلامى روابط بين الملل _ تہران_ اسلامى جمہوريہ ايران پوسٹ بكس 1313 14155

تہيہ و تنظيم شعبہ اردو_ سازمان تبليغات اسلامي

تاريخ جمادى الثانى سنہ 1410 ھ

 


متعلقہ تحریریں: 

شریک حیات کا انتخاب

شادی کیلئے مناسب عمر

شادی جسم و جان اور قسمت و سر نوشت کا ملاپ