• صارفین کی تعداد :
  • 2635
  • 4/19/2008
  • تاريخ :

اسلام  مخالف سازشوں کا مرکز امریکہ

آیت اللہ احمد جنتی

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلام  مخالف سازشوں کا مرکزامریکہ ہے ۔اوردنیاکے مسلمانوں کوچاہئے کہ وہ ان سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں ۔تہران کے خطیب جمعہ نے  نمازجمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ فتنہ نامی اہانت آمیزفیلم کسی ایک شخص کا کا م نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے اسلام مخالف سازشیں اورسیاستیں کارفرما ہيں کہا کہ یہ سازشيں جو امریکہ اورصیہونیوں کی ایماء پر کی جارہی ہیں خود ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گی ۔ آیت اللہ احمد جنتی نے تمام مسلمانوں بالخصوص عالم اسلام علماء دانشوروں اورسیاسی شخصیتوں سے کہا کہ اسلام مخالف فتنوں اورشیطنتوں کا پوری قوت کےساتھ مقابلہ کریں ۔تہران کے خطیب جمعہ نے اس طرح کی سازش کرنے والوں کوبھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اس قدر کمزورنہیں ہے جتناتم لوگ سمجھ رہے ہو اورمسلمان اس قدرکمزورعقید ے کے مالک نہیں ہیں کہ وہ تمہاری اس طرح کی سازشوں کی بدولت اپنے دین سے برگشتہ ہوجائیں گے ۔تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح اس بات کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہ عراق میں حکام اورعوام دونوں کو ہوشیاری کامظاہرہ کرنا چاہئے کہا کہ عراق کے عوام اورحکومت کادشمن شیعہ سنی یا کرد و عرب وفارس نہیں ہے بلکہ عراق کے دشمن قابض قوتیں ہيں جواس ملک پر قبضہ کرکے اپنی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں ۔ انھوں نے نمازکے خطبے میں اسی طرح اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلام کا فلسفہ کسی پر معمولی سابھی ظلم کئے بغیر طاقت وتوانائی حاصل کرنا ہے کہا کہ ہمیں ایک ایسے مرحلے تک پہنچنا چاہئے کہ کوئی بھی اسلامی جمہوریہ ایران پرجارحیت کی سوچ بھی نہ سکے ۔تہران کے خطیب جمعہ نے اسلام اورمسلمانوں کے حریم کی دفاع کوضروری قراردیا اور زوردےکر کہا کہ اسلام کی اس طرح سے حمایت کرنا چاہئے کہ کسی کوبھی کسی بھی اسلامی ملک پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہوسکے ۔