• صارفین کی تعداد :
  • 1518
  • 2/17/2015
  • تاريخ :

خلائی ٹیکنالوجی پرمکمل عبور حاصل کریں گے: صدرروحانی

خلائی ٹیکنالوجی پرمکمل عبور حاصل کریں گے: صدرروحانی

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام، سائنسداں اورمحققین اپنےملک کی ترقی و پیشرفت کے لئے خلائی ٹیکنالوجی پر مکمل دسترسی حاصل کرنے میں پرعزم ہیں-
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے خلائي ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے تہران میں منقعدہ ایک تقریب میں کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی و پیشرفت کی راہ میں جو مشکلات ہيں ایرانی عوام اپنی محنت و لگن سے انہيں عبورکرلیں گے اور پوری قوت کے ساتھ ترقی و کمال کی جانب آگے بڑھیں گے- صدرحسن روحانی نےاس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آج کی دنیا میں خلائی ٹیکنالوجی ایک اسٹریٹجک ٹیکنالوجی ہے کہا کہ جو ملک اس ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھتا ہے وہ درحقیقت اپنے قومی اقتدار کو وسعت دے کر خود کوتوانا بنالیتا ہے- صدرحسن روحانی نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی شاندار اور قابل ذکر پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے کسی سے نہ تو اجازت لیتا ہے اورنہ لے گا- صدرحسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے ایٹمی مذاکرات سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے تعلق سے ایرانی عوام کی کوششیں ذرہ برابر بھی متاثر نہيں ہورہی ہیں کہا کہ ہم ایرانی عوام پر دباو ڈالنے کادشمن کا حربہ اس کے ہاتھ سے چھین لیں گے- انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ نینو اور ایٹمی ٹیکنالوجی میں ایران شاندار اور تیز رفتار ترقی کی ہے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے بہت ہی اہم اور اثرگذار کارنامے انجام دئے ہيں- انہوں نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی میں کافی تیز رفتاری کے ساتھ وسیع پیمانے پر ترقی ہوئی ہے اورایران اس میدان میں مسلسل ترقی کررہا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا کہ جینٹک ٹیکنالوجی میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیاں تیز رفتار ہیں اور علما و فقہا نے بھی اس ٹیکنالوجی کے تعلق سے دروازے کھلے رکھے ہيں لیکن اس سلسلے میں کچھ اصول و قوانین ہیں جن کی پابندی ضروری ہے۔ خلائي ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب منگل کو تہران میں منعقد ہوئي جس میں صدر حسن روحانی کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع حسین دہقان، ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر محمود واعظی اور خلائي ٹیکنالوجی کے محکمے کے قائم مقام سربراہ حمید فاضلی نے شرکت کی-  واضح رہے کہ روس، امریکا اور چین کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران چوتھا ملک ہے جو اپنے طور پرخلاباز زمین کے مدار میں روانہ کرنےوالا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ تین فروری کو ایران میں خلائي ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جاتا ہے لیکن اس سال چونکہ تین فروری کو فجرسٹلائٹ خلاء میں روانہ کیا گیا تھا اس لئے خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی تقریبات سترہ فروری تک ملتوی کردی گئي تھیں۔


متعلقہ تحریریں:

ايران، تعلقات کے فروغ کے لئے فرانس کے نئے رحجان کا خيرمقدم

ايٹمي مذاکرات ميں پيشرفت ہو رہي ہے