• صارفین کی تعداد :
  • 6393
  • 1/15/2014
  • تاريخ :

انسان اور تجربہ

انسان اور تجربہ

جوانوں کے نام امام علي  کي وصيتيں (حصّہ اوّل)

تقويٰ ايک مضبوط حصار (حصّہ دوّم)

تقويتِ ارادہ (حصّہ سوّم )

جواني کے بارے ميں سوال ہو گا )حصّہ چہارم)

 خاردار جھاڑي اور لکڑھارا (حصّہ پنجم)

 عزتِ نفس اور بزرگواري (حصّہ ششم)

مسلمان جوان اور نفس (حصّہ ہفتم)

ضمير کي آواز (حصّہ ہشتم)

تجربہ اندوزي( حصّہ نہم)

تجربہ کا ر انسان سے 'غلطيوں کا امکان کم ہو جاتا ہے - امام علي  فرماتے ہيں : من کثرت تجربتہ قلّت غرتہ ( جس کا تجربہ زيادہ ہو' وہ کم فريب کھاتا ہے-غرر الحکم-ج5-ص214)

مشکل حالات اور زندگي کے دشوار گزار مراحل ميںنو عمر اور جواںسال افراد کيلئے ايسے انسانوں کے تجربات سے استفادہ انتہائي مددگار ثابت ہوتا ہے جو زندگي کے کٹھن اور دشوار مراحل کو کاميابي کے ساتھ طے کر چکے ہوں- امام علي  فرماتے ہيں : آزمودہ کا ر لوگوں کي صحبت اختيار کرو' کيونکہ ان لوگوں نے گراں ترين قيمت يعني اپني عمر قربان کر کے تجربات کا انمول سرمايہ جمع کيا ہوتاہے اور تم اس قيمتي سرمائے کو ارزاں ترين قيمت (يعني صرف چند لمحات)ميں حاصل کرليتے ہو- (شرح نہج البلاغہ از ابن ابي الحديد ـ ج 2ظ  ـ ص 335)

تاريخ سے عبرت لينا:دوسروں کے تجربات سے استفادے کا ايک بہترين ذريعہ اسلاف کے حالات اور گزشتہ اقوام کي تاريخ کا مطالعہ ہے-

تاريخ ماضي سے مطلع کرتي ہے 'حال و ماضي کے درميان رابطے کي کڑي ہے اور مستقبل کے لئے چراغ راہ کي حيثيت رکھتي ہے- استاد شہيد مرتضيٰ مطہري کے بقول : انسان جس طرح خود اپنے ہم عصر لوگوں سے ادب آداب اور زندگي گزارنے کے طور طريقے سيکھتا ہے' اور کبھي کبھي بے ادب لوگوں کو ديکھ کر ان ميں شمار ہونے سے بچنے کيلئے 'لقمان کي مانند ايسے لوگوں سے بھي ادب کي تعليم ليتا ہے ' اسي طرح اس قانون کي رو سے گزشتہ لوگوں کے احوال سے بھي استفادہ کرتا ہے- تاريخ ايک ايسي متحرک فلم کي مانند ہے جو ماضي کو حال ميں تبديل کرتي ہے- (مجموعہ آثارـ ج 2 ـ ص 372)

اقوام و ملل کے حالات کے درميان پائي جانے والي مشابہت' نسل جوان کو مطالعہء تاريخ کي مسلسل دعوت ديتي ہے- امام علي  فرماتے ہيں : تمہارے لئے گزشتہ قوموں (کي تاريخ )ميں عبرت کے بکثرت ساماں رکھے گئے ہيں- کہاں ہيں(شام وحجاز کے)عمالقہ ؟ کہاں ہيں ان کي اولاديں؟ کہاں ہيں (مصرکے )فراعنہ اور ان کي اولاديں؟ (نہج البلاغہ ـ خطبہ18ظ ) (جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

معاشرہ ميں نوجوانوں کي طاقت

نوجوانوں کے اصلاح کي ضرورت